اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے تو خاصے پریشان دکھائی دئیے اور سماعت مکمل ہونے کے بعد بھی کمرہ عدالت میں ہی بیٹھے رہے جس پر معزز جج کو کہنا پڑا کہ آپ جائیں، ہمیں اور بھی کیس سننے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیشی کیلئے وقت پر پہنچے اورگیٹ کے باہر ہی گاڑی سے اتر کر تیزی سے اندر چلے گئے لیکن وہ جتنی دیر کمرہ عدالت میں رہے گم سم دکھائی دیئے اور سماعت ختم ہونے کے باوجود کمرہ عدالت میں بیٹھے رہے ۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار جب بیٹھے رہے تو فاضل جج محمد بشیر چوہدری کو کہنا پڑا کہاب آپ لوگ جائیں، ہمیں اور بھی کیس سننے ہیں۔ کمرہ عدالت سے نکلنے سے قبل انوشہ رحمان نے اسحاق ڈار کو میڈیا سے گفتگو نہ کرنے کا مشورہ دیا جس پر وہ تیزی سے چلتے ہوئے گاڑی میں بیٹھے اور عدالت سے روانہ ہو گئے۔
