Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4 ایف بی آر اہلکار شہید
    • سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے
    • سمریتی مندھانا بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر
    • سنا میر کیلئے بڑا اعزاز، کینیڈا سپر 60 ویمنز ٹرافی ان کے نام سے منسوب
    • آبنائے ہرمز میں ٹینکر نامعلوم چیز سے ٹکرا گیا
    • اسلام آباد میں ڈینگی کے وار 21 کیسز سامنے آگئے
    • کیمرون گرین جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر
    • آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی
    • جنگ سے تباہ حال ایران کا ایشین گیمز میں شاندار کارنامہ، 52 تمغے جیت لیے
    • پی ٹی آئی مارچ اور دھرنا ختم کرے، حکومت مذاکرات کیلئے تیار : وزیراعظم شہباز شریف
    • آئرلینڈ، اسرائیل فٹبال میچ میں تھوکنے کے واقعے کی یوئیفا تحقیقات کرے گا
    • یمن میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے فرانس مزید 3.36 ملین ڈالر فراہم کرے گا
    • خلیجی ممالک میں تیل کی سپلائی بحال عالمی منڈی میں قیمتیں کریش کرگئیں
    • NCCIA نے پوچھ گچھ کے بعد بھی محمد رضوان کا موبائل فون واپس نہیں کیا
    • پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ پابندیاں 10 روز تک برقرار رہیں گی
    • فلائی دبئی کے واقعے میں ایران کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، امریکی نائب صدر
    • جماعت نہم کا پرچہ ری چیکنگ عمل بارے طلبہ اور والدین کا شدید تحفظات کا اظہار
    • سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے عمل کو شفاف بنانا حکومت کی اولین ترجیحات امجد حسین
    • بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈان تیز، رورل سب ڈویژن تلہ گنگ میں 4 ڈائریکٹ کنڈے پکڑے گئے
    • موٹر سائیکل چوری و دیگر وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار،11 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    رینجرز اہلکار وں نے وفاقی وزیر داخلہ کو کیوں روکا،بی بی سی کی تہلکہ خیز رپورٹ

    By Daily Khabrainاکتوبر 3, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (نیٹ نیوز) کیا کہیں آپ نے سنا ہے کہ ایک ایسے ادارے کے اہلکاروں نے اسی وفاقی وزیر کو اندر جانے سے روک دیا جن کا ادارہ خود اس کی وزارت کے ماتحت کام کر رہا ہو۔ کہیں اور ہو نہ ہو لیکن ایسے معاملات پاکستان میں ضرور دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اسلام آباد میں واقع جوڈیشل کمپلیکس جہاں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہونا تھا۔ ان کی پیشی سے پہلے میڈیا اور وکلا کے علاوہ حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنماو¿ں کی بھی ایک قابل ذکر تعداد وہاں پر موجود تھی۔ سابق وزیراعظم کی سکیورٹی کے لیے اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کی بھی بڑی تعداد ڈیوٹی پر موجود تھی۔ ان پولیس اہلکاروں نے مرکزی دروازے پر اپنی پوزیشنیں سنبھال لی تھیں کہ اچانک اسی دوران رینجرز کے اہلکار وہاں پر آگئے اور انھوں نے پولیس اہلکاروں کو ایک جانب ہونے کو کہا جس کے بعد رینجرز کے جوانوں نے پوزیشنیں سنبھال لیں۔ جس وقت رینجرز کے اہلکار اپنی پوزیشنیں سنبھال رہے تھے اس وقت اسلام آباد پولیس کے افسران بھی وہاں موجود تھے لیکن انھوں نے کوئی مداخلت نہیں کی۔ حکمراں جماعت کے ارکان پارلیمان کے علاوہ وفاقی وزرا اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے چیئرمین اور سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے بھی کمرہ عدالت میں جانے کی کوشش کی تو وہاں پر موجود رینجرز کے اہلکاروں نے ا±نھیں وہیں پر روک لیا اور کہا کہ جو فہرست ا±نھیں دی گئی ہے اس میں تو ان کا نام شامل نہیں ہے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے داخلہ امور کے وزیر مملکت طلال چوہدری آگے بڑھے اور کہا کہ دروازہ کھولیں تاہم وہاں پر موجود رینجرز کے کمانڈوز نے ان کی ایک بھی نہ سنی اور وہ تھوڑی دیر گیٹ پر کھڑا ہونے کے بعد واپس آگئے۔ یہ صورتحال نہ صرف طلال چوہدری کے لیے ندامت کا باعث بن رہی تھی بلکہ دیگر وفاقی وزارکے لیے بھی۔پارٹی کے رہنماو¿ں اور وفاقی وزار نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو ٹیلی فون کردیا جو فون سننے کے فوری بعد وہاں پہنچ گئے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد کی نہ صرف پولیس اور ضلعی انتظامیہ بلکہ رینجرز بھی وزارت داخلہ کے ماتحت ہیں۔ احسن اقبال شاید یہ سوچ کر تیزی سے اپنی گاڑی سے اتر کر جوڈیشل کمپلیکس کے مرکزی دروازے کی طرف لپکے کہ ا±نھیں دیکھ کر وہاں پر موجود رینجرز اور پولیس اہلکار فوری طور پر دروازہ کھول دیں گے۔ لیکن ایسا بالکل نہیں ہوا اور وہاں پر موجود اہلکاروں نے وزیر داخلہ کے آنے کے بعد گیٹ کو تالا لگا دیا۔وزیر داخلہ اور وزیر مملکت برائے داخلہ امور گیٹ پر کھڑے ہو کر رینجرز کے کمانڈر کو آوازیں دیتے رہے لیکن گیٹ پر موجود نہ تو پولیس افسران اور نہ ہی رینجرز کے اہلکاروں نے ان کی صداو¿ں پر کان دھرے۔وہاں پر موجود صحافیوں نے وزیر داخلہ سے سوال بھی کیے کہ کیا کراچی کی طرح اسلام آباد میں بھی رینجرز کو پولیس کے اختیارات دے دیے گیے ہیں۔ان حالات میں احسن اقبال شدید برہم نظر آئے اور ان کا کہنا تھا کہ ان کے ماتحت ادارے ہی ان کی بات نہیں سن رہے اور ریاست کے اندر ریاست بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو بھی اس صورت حال سے آگاہ کردیا ہے۔ احسن اقبال کہتے ہیں کہ اگر ذمہ داروں کو سزا نہ دی گئی تو وہ ’کٹھ پتلی‘ وزیر داخلہ کے طور پر کام نہیں کریں گے۔وزیر داخلہ کے جانے کے بعد رینجرز کے کمانڈر برگیڈئیر محمد آصف باہر آئے اور وہاں پر موجود وفاقی وزیر دانیال عزیز کو وضاحتیں دیتے لگے کہ کن وجوہات کی بنا پر وفاقی وزرا اور رہنماو¿ں کو کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس دوران وہاں پر موجود وکلا نے رینجرز کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس کے بعد رینجرز کے کمانڈر واپس جوڈیشل کمپلیکس میں چلے گئے۔رینجرز کے اہلکاروں کو اپنی ڈیوٹی سنبھالنے کو کس نے احکامات جاری کیے تھے اس بارے میں کوئی احکامات سامنے نہیں آسکے۔اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر کی انتظامیہ نے پیر کو احتساب عدالت میں رینجرز کی تعیناتی کی کوئی درخواست نہیں کی تھی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی اسلام آباد نے تعیناتی کے لیے انہیں خط لکھا تھا لیکن اس پر انھوں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا تھا۔ادھر احتساب عدالت نے آج کے عدالتی حکم نامے میں حکومت کا رینجرز تعینات کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4 ایف بی آر اہلکار شہید

      اسلام آباد میں ڈینگی کے وار 21 کیسز سامنے آگئے

      NCCIA نے پوچھ گچھ کے بعد بھی محمد رضوان کا موبائل فون واپس نہیں کیا

      تازہ ترین

      سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے

      سنا میر کیلئے بڑا اعزاز، کینیڈا سپر 60 ویمنز ٹرافی ان کے نام سے منسوب

      آبنائے ہرمز میں ٹینکر نامعلوم چیز سے ٹکرا گیا

      آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی

      جنگ سے تباہ حال ایران کا ایشین گیمز میں شاندار کارنامہ، 52 تمغے جیت لیے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.