اسلام آباد (آئی این پی ) پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے شیخ رشید اور جمشید دستیکو گھیر لیا اور شدید نعرے بازی شروع کردی ، کارکنوں نے نعروں کی گونج میں شیخ رشید کو گاڑی تک پہنچایا جبکہ جمشید دستی کی (ن) لیگی کارکنوں سے تلخ کلامی بھی ہوئی ۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر(ن) لیگ کے کارکنوں نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کو گھیر لیا اور نعرے بازی شروع کردی ، کارکنوں نے وزیراعظم نوازشریف دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا اور ایک واری فیر شیر کے نعرے لگائے ۔ کارکنوں نے نعروں کی گونج میں شیخ رشید کو گاڑی تک پہنچایا جبکہ اس موقع پر جمشید دستی کی (ن) لیگی کارکنوں کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی ۔ اس موقع پر وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے لیگی کارکنوں کو خاموش کرایا ۔