اسلام آباد (نیٹ نیوز) خورشید شاہ نے ایک بار پھر پی ٹی آئی سے چیئرمین نیب کیلئے نام مانگ لیا، کہتے ہیں پی ٹی آئی کے تین رہنماو¿ں شیریں مزاری، عارف علوی اور شفقت محمود سے نام مانگ چکا ہوں، میں نے ان سے کہا تھا کہ آپ کے پارلیمانی لیڈر پارلیمنٹ میں موجود نہیں ہیں، اس لئے آپ اپنی لیڈرشپ سے رابطہ کرکے اپنی مرضی کے نام دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پھر پی ٹی آئی نے مجھ پر تنقید کی ہے مگر نام نہیں دیئے، اگر ابھی بھی ان کے پاس چیئرمین نیب کیلئے کوئی نام ہے تو دے دیں، شرمائیں مت۔
