تازہ تر ین

”کرائے کی ماں “معاہدہ ممنوع قرار دینے کیلئے قانون کی سمری تیار

لاہور (خصوصی رپورٹ)کسی دوسری عورت یا مرد کی خاطر اپنے رحم میں بچہ پالنا غیر قانونی قرار دینے کیلئے پنجاب کنٹریکٹ ایکٹ 1872میں ترمیم کیلئے سمری تیار کر لی گئی ہے ۔ محکمہ قانون نے سمری منظوری کیلئے صوبائی کابینہ کو بھیج دی ہے۔ فیڈرل شریعت کورٹ نے بانجھ جوڑوں کیلئے کسی اور عورت سے غیر قدرتی طریقے سے بچہ پیدا کرنے کو خلاف شریعت قرار دیا تھا جس کے بعد محکمہ قانون پنجاب نے سول لا کے کنٹریکٹ ایکٹ میں ترمیم تجویز کی ہے کہ فیڈرل شریعت کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آئندہ کرائے کی ماںمعاہدے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہو گی۔ اس معاہدے کی فوجداری قانون کے مطابق سزا کا تعین بھی زیرغور ہے جسے بعد میں اسی بل میں شامل کیا جائے گا۔ فیڈرل شریعت کورٹ نے 18فروری 2017ءکو اپنے فیصلے میں عورت سے غیر قدرتی طریقے سے بچہ پیدا کرنے کو انتہائی حساس اور پیچیدہ سوال قراردیتے ہوئے اسے شریعت کے خلاف قرار دیا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain