لاہور( خصوصی رپورٹ )گوادر پورٹ سے 16 سے 20اکتوبر تک مستقل بنیادوں پر ٹرانس شپمنٹ کا آغاز ہو جائے گا۔ چیئرمین گوادر پورٹ دوستین جمالدینی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کم از کم ہفتے میں ایک ٹرانس شپمنٹ جہاز آنے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک روٹ کا جہاز کنٹینرز کو پورٹ پر اتارے گا اور دوسرے روٹ کا جہاز پورٹ پر کنٹینرز اٹھا کر افریقہ ، امریکہ یا یورپ لے جائے گا۔ ماہرین کے مطابق ٹرانس شپمنٹ سے شپنگ لاگت اور وقت میں کمی آتی ہے اور جدید شپنگ سستی اور اہم مقامات پر موجود بندرگاہیں ٹرانس شپمنٹ حب بن جاتی ہیں۔






































