تازہ تر ین

خورشید شاہ یا ڈبل شاہ, عمران خان نے حقیقت بیان کردی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب تقرری اہم معاملہ ہے لیکن خورشید شاہ مشاورت میں سنجیدہ نہیں۔ قمر زمان چودھری نے نیب میں کرپشن کو بڑھایا ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے پی میں ہم نے پہلی بار احتساب کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔ جس طرح چاہتے تھے ویسا نہ کرسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ احسن اقبال ہے ہی ڈرامہ، جھوٹا آدمی ہے۔ ن لیگ نے ایک مجرم کو پارٹی صدر بنادیا۔ نوازشریف اپنا پیسہ بچانے کیلئے نظام کو داﺅ پر لگارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نارمل حالات نہیں۔ الیکشن کروائے جائیں سب ٹھیک ہوجائے گا۔ نوازشریف مارشل لاءلگوانا چاہتے ہیں۔ نظام کو ڈی ریل کرکے خود مظلوم بننا چاہتے ہیں۔ نون لیگ عدلیہ و فوج پر دباﺅ ڈال رہی ہے۔ لیگی وزراءامریکہ کے سامنے پاک فوج کا رونا روتے ہیں۔ خواجہ آصف فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف مارشل لاء لگوانا چاہتے ہیں۔ اگر ایسا ہوگیا تو ان کا باہر پڑا پیسہ محفوظ ہوجائے گا۔ 30سال سے ان کی چوری نہیں پکڑی گئی۔ ساری نون لیگ ایک خاندان کی چوری بچانے میں لگی ہوئی ہے مگر اب این آر او کے زمانے گئے قوم چوروں و لٹیروں کو کبھی تسلیم نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازوقت الیکشن کروانے کیلئے اسمبلیوں سے استعفی کا آپشن موجود ہے۔ عام انتخابات کیلئے ہماری تیاری مکمل ہے۔ ماضی میں کبھی انہیں نہیں تھی۔ لاہور کا ضمنی الیکشن نون لیگ کے پاس سرکار ہونے کی وجہ سے ہارے۔ مشرف دور میں یہ ضمنی الیکشن تو کہیں سے ایک ناظم بھی اپنا نہیں بناسکے تھے۔ اس کے باوجود یاسمین راشد نے بھرپور مقابلہ کیا۔ عام انتخابات میں تحریک انصاف کی جیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ کو ڈبل شاہ ٹھیک کہتے ہیں وہ پیپلزپارٹی اور نون لیگ دونوں میں ہے۔ ہم ایک غیر جانبدار اپوزیشن لیڈر چاہتے ہیں۔ چیئرمین نیب کیلئے 3نام دیئے ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain