کراچی (ویب ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے اپنی والدہ بینظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ اس فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ یہاں بھٹو خاندان کیلئے کوئی انصاف نہیں ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری نے اپنی والدہ کے قتل کیس پر رد عمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا عدالتوں نے ایک بار پھر ہمیں مایوس کیا ہے، اس فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ بھٹو خاندان کیلئے پاکستان میں کوئی انصاف نہیں ہے۔






































