تازہ تر ین

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا حال کے دریچوں سے ماضی کی یادیں اور مستقبل کی لائحہ عمل پر ایک فکرانگیز پیغام وائرل ہوگیا

لاہور (ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنی ماضی کی یادوں کے حوالے سے لکھا ہے کہ مجھے کل ایک میٹنگ میں کچھ پرانے رفقا ءملے جنہوں نے مجھے میرا ماضی یاد دلا دیا، میرے ماضی کی یادیں بہت خوشگوار تھیں جب میں دن بھر کی تھکان کے بعد اپنی دن بھر کی مصروفیات اپنے والدین سے شیئر کرتا تھا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کل ایک میٹنگ کے دوران 1997ءکے دور کے چند رفقاءمیرے ساتھ موجود تھے اور اس دوران ماضی کی حسین یادوں کو تازہ کر دیا گیا، میں ان کے ساتھ اس دور کی اہم باتیں اور یادیں شیئر نہیں کرسکا مگر اس کی وجہ سے یہ یاد آگیا کہ میں کس طرح اس دور میں اپنی دفتری امور سرانجام دینے کے بعد اپنے گھر جاتا تھا اور اپنے والدین کو دن بھر کی مصروفیات سے آگاہ کرتا ، میں خاص طور پر اپنی والدہ محترمہ کو اپنی دن بھر کارگزاری بتاتا تھا، شکسپیئر نے درست ہی کہا ہے کہ وقت اس تیز رفتاری کے ساتھ گزر رہا ہے جیسے کہ اس کو پر لگے ہوئے ہوں ، مجھے اپنے پرانے اور اچھے دنوں کو یاد کرکے اچھا لگا اور میں اپنے ماضی کی حسین یادوں میں کھویا ہوا تھا کہ میرے سٹاف آفیسر نے مجھے یاد دلایا کہ میری اگلی میٹنگ کا وقت ہو گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain