تازہ تر ین

اکتوبر کا مہینہ اہم، قوم سے اپیل ہے جاگتی رہے

دبئی (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت عدلیہ اور اداروں سے متعلق آئین میں ترامیم چاہتی ہے‘ یہ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں‘ ختم نبوت پر ذلت آمیز شکست کے بعد بھی نااہل حکومت کے رویے میں تبدیلی نہیں آئی، قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ جاگتے رہیں ،یہ مہینہ بہت اہم ہے۔ جمعہ کو اپنے ویڈیو پیغام اور دبئی پہنچنے پر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملے پر ذلت آمیز شکست کے بعد یہ نام نہاد حکومت آئین اور قانون میں عدلیہ اور اداروں سے متعلق اکثریت کی بنیاد پر مزید ترامیم لانا چاہتی ہے یہ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں اور اس ایجنڈے کی تکمیل کیلئے ان کی دماغی حالت قابل رحم ہے۔ قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ جاگتے رہنا کہ یہ مہینہ اہم ہے ان کی ترمیم سے پہلے قوم کو بیدار ہونا چاہئے تاکہ وہ یہ فیصلہ کرسکے کہ یہ آئین میں ترمیم ملک کے لئے نہیں بلکہ اپنی ذات کے لئے کررہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain