لاہور (خصوصی رپورٹ)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی کیموتھراپی آئندہ ہفتے شروع ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف،حسین،حسن ، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر 9اکتوبرکواحتساب عدالت میں پیش نہیں ہونگے ،نوازشریف اہلیہ کی تیمارداری کے لیے لندن میں موجودرہیں گے اور ان کی طبیعت بہترہوتے ہی وطن واپس آجائینگے ۔آئی این پی کے مطابق مریم نواز،حسن نواز، حسین نواز، کیپٹن (ر) صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاتی امرا میں اسسٹنٹ سیکرٹری منیر احمد نے وصول کر لئے ، نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹرنادر،اسسٹنٹ ڈائر یکٹرمحبوب عا لم اور کاشف نے وارنٹ وصو ل کرائے ۔






































