لاہور (خصوصی رپورٹ) مفکر پاکستان حکیم الامت حضرت علامہ محمد اقبال کا سن پیدائش 1877ءنہیں 1878ءہے۔ اس امر کا انکشاف ملک کے معروف محقق، ماہر اقبالیات پروفیسر ریاض حسین نے اپنی تازہ تحقیق میں کیا ہے۔ سابق پروفیسر ایف سی کالج لاہور نے ایک ایسی دستاویز دریافت کی ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے کیلنڈر 1897-98ءمیں بی اے کے امتحان کے نتیجے کا جو گزٹ شائع ہوا تھا اس میں علامہ اقبال کی عمر درخواست فار م کے مطابق 19سال درج ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بی اے کے امتحان میں شریک ہونے کے لیے علامہ اقبال نے درخواست فارم میں اپنی عمر 19سال لکھی تھی۔ جسے گورنمنٹ کالج لاہور کے ارباب اختیار نے اقبال کے میٹرک اوراینٹرنس کے سرٹیفکیٹوں سے تصدیق کرکے یونیورسٹی کو ارسال کیا۔






































