لاہور (خصوصی رپورٹ) لیسکوکو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔ دونوں کمپنیوں کے سربراہ بورڈ آف ڈائریکٹرز‘ جنرل منیجر ٹیکنیکل‘ ڈائریکٹر آپریشنز‘ ڈائریکٹر ایچ آر سمیت اعلیٰ سطح کے انتظامی ڈھانچے میں نئی اسامیاں تخلیق کی جائیں گی۔ کمپنی کی تقسیم سے لیسکو میں دو نئی کمپنیاں تشکیل پا جائیں گی۔ دونوں کمپنیوں کو لیسکو ایسٹ اور لیسکو ویسٹ کے نام دیئے جائیں گے۔ دونوں کمپنیوں کے سربراہ بورڈ آف ڈائریکٹرز علیحدہ علیحدہ ہوں گے۔ اسی طرح جنرل منیجر ٹیکنیکل‘ ڈائریکٹر آپریشنز کی علیحدہ علیحدہ اسامی ہوگی۔ دوسری جانب ڈائریکٹر ایچ آر کمپنی ایچ آر کمپنی سیکرٹریٹ‘ چیف فنانشل آفیسر‘ دو تعینات ہوں گے۔ اسی طرح چیف انجینئر آپریشنز‘ چیف انجینئر میٹریل مینجمنٹ کی دو نشستیں ہوں گی۔ کمپنی کے ایم اینڈ ٹی ‘ جی ایس او اور جی ایس سی کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ تقسیم سے ایم اینڈ ٹی کے چار جبکہ دیگر کے دو دو حصے ہوجائیں گے۔ لیسکو نے دو کمپنیوں کی تقسیم کیلئے ابتدائی تجاویز پر تیار کرلی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ لیسکو ایسٹ میں ناردرن سنٹرل اور شیخوپورہ سرکل شامل ہوگا جبکہ لیسکو ویسٹ میں ایسٹرن و ساﺅتھ اور قصور سرکل کو شامل کیا جائے گا۔






































