تازہ تر ین

سعد رفیق اور طلال چوہدری سب سے اہم وزارت کے امیدوار؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک وعدہ معاف گواہ ڈاکٹر عاصم حسین واپس آگئے ہیں اسی طرح بٹن دبتا جائے گا اور اویس ٹپی، منظور کا کا و دیگر وعدہ معاف بھی واپس آ جائینگے۔ لیگی وزرا میں بعض کی نظریں وزارت داخلہ پر ہیں اسی لئے احسن اقبال کو رینجرز معاملے میں دھکیلا گیا۔ قمر زمان چودھری کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور تمام اثاثے چیک کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار سینئر تجزیہ کار نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وعدہ معاف گواہ مراد علی شاہ تو اب عوام میں کہہ رہے ہیں کہ میرے پاس کچھ نہیں سارا کچھ ”ادی“ کے پاس ہے۔ احسن اقبال کو تقریر کسی محبوط الحواس شخص نے لکھ کر دی، معلوم ہوتا ہے کوئی انہیں ہٹا کر خود وزیرداخلہ بننا چاہتا ہے۔ سعد رفیق کی بھی خواہش ہے کہ وزیرداخلہ بنیں۔ طلال چودھری بھی وفاقی وزیر بننا چاہتے ہیں۔ وزیرقانون ختم نبوت بارے کہتے ہیں کہ کلیریکل غلطیاں ہی ہیں۔ نواز شریف باہ چلے گئے ہیں اور عدالتوں کو پیغام دے گئے ہیں کہ جو چاہے کرلو۔ شریف خاندان کے دائمی وارنٹ کے بعد ریڈ وارنٹ جاری ہونگے۔ جماعت اسلامی نے ابھی تک نہیں بتایا کہ چیئرمین نیب کےلئے اشتیاق احمد کا نام کیوں دیا۔ عوام اب بلاامتیاز احتساب چاہتی ہے۔ اب اگر چیئرمین نیب اپنا وفادار لانے کی کوشش کی گئی تو عہدے پر نہیں رہ سکے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain