تازہ تر ین

رانا ثنا اللہ کا قادانیوں بارے نیا بیان ،حقائق واضح کر دیئے

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناءاللہ خاں نے کہا ہے کہ قادیانیوں کے حوالے سے میڈیا میں مجھ سے منسوب بیان مذموم سازش ہے۔ میں ایک راسخ العقیدہ مسلمان ہوں ۔ ختم نبوت پر ایمان ہمارے مذہب کا بنیادی جز ہے ۔ جو مسلمان ختم نبوت پر یقین نہیں رکھتا وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قادیانی بھی دائرہ اسلام سے خارج ہیں ۔ ہمارا آئین اور پارلیمنٹ قادیانی کو غیر مسلم قرار دیتی ہے۔ قادیانی کو اسلامی شعار پر عمل کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ میری اس بات کو غلط معنی پہنا کر یہ تاثر ابھارنے کی کوشش کی گئی کہ شاید میں ان کو غیر مسلم نہیں سھجھتا۔ ہمارے بعض سیاسی مخالفین اور ان جیسے ہم خیال لوگوں نے میرے اس بیان کو بغیر سوچے سمجھے سوشل میڈیا پر پھیلا کر انتہائی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں پری سیشن پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ رانا ثنا ءاللہ خاں نے کہا کہ احمد ی کمیونٹی کو چاہیے کہ وہ آئین پاکستان کی رو سے خود کو غیر مسلم مان لیں تا کہ ان کو ملک میں بسنے والی دیگر اقلیتوں کے مساوی شہری حقوق میسر آسکیں۔ وزیر قانون نے علماءکرام سے استدعا کی کہ وہ ایسے مذموم عناصر پر کڑی نظر رکھیں جو مذہب اور عقید ے کی غلط تشریح کرتے ہوئے اپنے مذموم سیاسی اور گروہی مقاصد حاصل کرنے کے لیے اپنے مخالفین پر بہتان بازی سے بھی گریز نہیں کرتے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain