تازہ تر ین

سزا پہلے ٹرائل بعد میں ۔۔۔ مریم نواز نے احاطہ عدالت میں کیا کچھ کہہ ڈالا ،دیکھیں اہم خبر

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائر لندن فلیٹس ریفرنس پر میاں نوازشریف، مریم نواز اور ان کے شوہر محمد صفدر پر فرد جرم عائد کردی ہے۔عدالتی کارروائی کے بعد باہر آکر میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ ایک فیملی کے ٹرائل اور انصاف کا تماشہ نہ بنایا جائے، اگر کوئی ملی بھگت ہے تو سزا سنادیں، ہم آئین، قانون اور عدالتوں کے احترام میں یہاں آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ بڑے بڑے ڈبوں والے ثبوت کہاں چلے گئے، یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے جس میں فیصلہ پہلے ہوگیا اور مقدمہ بعد میں چل رہا ہے، ہم کھلے دل، صبر اور حوصلے کے ساتھ ٹرائل کا سامنا کررہے ہیں لیکن جن لوگوں نے احتساب کو انتقام بنایا تو ایک دن احتساب کا بھی احتساب ہوگا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پارٹی میں پالیسی اب بھی نوازشریف کی چل رہی ہے، پارٹی متحد ہے اور پارٹی کو توڑنے والے خود ٹوٹ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خاندان میں کوئی اختلاف نہیں البتہ اختلاف رائے ضرور ہوسکتا ہے، جو لوگ سمجھتے ہیں کہ نوازشریف کو سیاسی میدان میں شکت نہیں دے سکتے تو وہ کبھی امپائر کی انگلی کے پیچھے چھپتے ہیں اور کبھی خاندانی اختلاف کے، لیکن وہ ناکام ہی رہیں گے۔

 

احتساب عدالت میں مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں، شفاف ٹرائل کے حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا نامکمل اور متنازع رپورٹ پر فرد جرم عائد کی گئی۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مریم نواز نے کہا خاندان کے بنیادی حقوق کا تماشا نہ بنائیں، کوئی ملی بھگت ہے تو سزا سنا دیں، ایک روز احتساب کا بھی احتساب ہوگا۔ انہوں نے کہا عدالتی احترام میں بیمار ماں کو چھوڑ کر آئی ہوں، روز روز پیشیوں سے قوم کا وقت ضائع نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا شریف فیملی میں اختلاف رائے ہو سکتا ہے لیکن اختلافات نہیں ہیں۔قبل ازیں احتساب عدالت میں سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہمیں سیسلین مافیا کہا گیا، پہلی بار ایسا ہو رہا کہ سیسیلین مافیا عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا نوازشریف کوسزا پہلے سنائی گئی ٹرائل بعد میں شروع ہوا۔ مریم نواز نے والدہ کی صحت کے حوالے سے بتایا کہ لندن میں والدہ کی کیمو تھراپی ہو رہی ہے، صحت میں بہتری بھی آرہی ہے تاہم مکمل ریکوری میں 6 ماہ لگ جائیں گے۔ نوازشریف کی لندن سے وطن واپسی کے سوال پر مریم نواز نے کہا کہ سابق وزیراعظم اسی ہفتے کے آخر یا پھر آئندہ ہفتے وطن واپس آجائیں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain