تازہ تر ین

ڈی پی او کی گاڑی اوور ٹیک کیوں کی، معروف کرکٹر کی گرفتاری

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اختیارات کی خماری، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عثمان اکرم گوندل کی گاڑی کو اوورٹیک کرنے والے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ میں شرکت کیلئے دبئی جانے والے قومی کرکٹر عامر یامین کو ڈی پی او نے حوالات میں بند کروا دیا، پی سی بی حکام کی مداخلت کے باعث ایک گھنٹے بعد رہائی ممکن ہوئی،بیان کیا جاتا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کرکٹر عامر یامین جوپاکستان سری لنکا انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچزمیں شرکت کیلئے لاہور سے بذریعہ فلائٹ دبئی روانگی کیلئے اپنی کار میںملتان براستہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے لاہور جا رہے تھے کہ گوجرہ کے قریب پہلے موٹر سائےکل رکشہ اور پھر ڈی پی او کی گاڑی کو اوورٹیک کیا جو ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عثمان اکرم گوندل کو ناگوار گزرا اور قومی کرکٹر عامر یامین کو روک کر گرفتار کروا کر تھانہ سٹی گوجرہ کی حوالات میں بند کروا دےا، قومی کرکٹر عامر ےامین کی ڈی پی او کو اپنی شناخت کروانے کے باوجود ایک نہ چلی، بالآخرپی سی بی حکام کی مداخلت پر قومی کرکٹر عامر یامین کو ایک گھنٹہ بعد رہائی مل سکی، جس کے بعد عامر ےامین کی لاہورروانگی ممکن ہو سکی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain