تازہ تر ین

امیتابھ بچن کو گھرکی غیرقانونی تعمیرپرقانونی نوٹس

ممبئی کے بلدیاتی ادارے بی ایم سی نے امیتابھ بچن کو قانونی نوٹس بھیجا ہے ؛فوٹوفائل ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کو اپنے گھر میں غیر قانونی تبدیلیوں پر مقامی بلدیاتی ادارے نے قانونی نوٹس بھیج دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے بلدیاتی ادارے بی ایم سی نے امیتابھ بچن کو قانونی نوٹس بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ممبئی کے علاقے گوریگاو¿ں میں واقع ان کے گھر”پرتیکشا “میں تبدیلیاں کی گئی ہیں جو ”مہا راشٹر ریجنل ٹاو¿ن پلاننگ ایکٹ“کی رو سے غیر قانونی ہیں۔اس خبرکوبھی پڑھیں: پاناما پیپرز معاملہ؛ امیتابھ بچن کے خلاف تفتیش شروعاس لیے وہ یا تو غیر قانونی حصے کو خود ہی منہدم کردیں یا پھر قانون کے مطابق بلڈنگ پرپوزل ڈیپارٹمنٹ میں گھر کا نیا نقشہ جمع کرائیں۔امیتابھ بچن کا گھر ”پرتیکشا“ممبئی کے علاقے گوریگاو¿ں میں واقع ہے اور یہ معروف فلم اسٹوڈیو”فلم سٹی“ کے قریب ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: امیتابھ اورایشوریانےمالی دستاویزات جمع کرادیںواضح رہے کہ بی ایم سی کی جانب سے امیتابھ بچن کو گزشتہ برس بھی نوٹس بھیجا گیا تھا تاہم ان کی جانب سے کوئی ردعمل موصول نہیں ہواتھا نہ ہی ان کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی تھی. بھارتی صحافی انیل گلگلی کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن کا شمار بھارت کی بڑی ہستیوں میں ہوتا ہے لہٰذا بی ایم سی حکام ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہچکچارہے تھے۔ انیل گلگلی نے مزید کہا کہ امیتابھ کے پیچھے بھارت کی بڑی شخصیات ہیں جو حکام کو ان کے خلاف کارروائی کرنے سے روک رہی ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain