Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں
    • انڈوں کا زیادہ استعمال یادداشت کی کمزوری کے خطرے کو کم کر سکتا ہے: نئی تحقیق
    • یکم جولائی سے پاسپورٹ گھروں تک پہنچیں گے، ہوم ڈیلیوری سروس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ
    • صارفین کے تحفظ کیلئے واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
    • ہمارے علاوہ کوئی جماعت گلگت کو حقوق نہیں دے سکتی، عوام کو ’جیالا وزیراعلیٰ‘ منتخب کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
    • سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی لگادی گئی
    • پاکستان جیت کے لئے پر عزم 157 رنز کا حدف
    • کیا مومنہ اقبال برائیڈل میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کر رہی تھیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
    • سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی
    • تیسرا ون ڈے ،معاذ صداقت بال پکڑنے کی کوشش میں زخمی
    • ناسا کا مریخ کے گرد گردش کرنے والا خلائی جہاز ناکارہ ہو گیا
    • گلگت بلتستان میں انتخابی مہم 5 جون کی رات 12 بجے ختم، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ
    • بجٹ میں متعدد اشیاء پر رعایتی جی ایس ٹی ختم ہونے کا امکان ، قیمتوں میں اضافے کا خدشہ
    • نور مقدم قتل: ظاہر جعفر کی نظرِ ثانی کی درخواست مسترد، سزائے موت برقرار
    • نئے ہجری سال کا آغاز، متحدہ عرب امارات میں عام تعطیل کا اعلان
    • ڈیموکریٹس مجھے مزید فتوحات دلوانے کی بجائے ملک کو ہی ناکام کردیں گے: ٹرمپ
    • صدر ٹرمپ کو یت اور بحرین پر حملوں کے باوجود ایران سے مذاکرات کے لئے تیار
    • حزب اللہ ہتھیار ڈال دے تو اسرائیل لبنان میں سیز فائر ممکن
    • شر پسند عناصر کی وجہ سے سی پیک تقریب تاخیر کا شکار:خرم دستگیر
    • سٹریلین کپتان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ملک کے سب سے بڑے ڈاکو کون،پیسہ کہاں گیا،عمران خان کا اپر دیر میںجلسہ ،کھلاڑیوں کی بھر پو ر شرکت

    By Daily Khabrainاکتوبر 27, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    imran khan
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اپر دیر(ویب ڈیسک) چیرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ملک میں وی آئی پی احتساب ہوتا ہے اور ملک کے سب سے بڑے ڈاکو زرداری اور نوازشریف ہیں۔اپر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ غریب اور بڑے شخص کے لیے ایک قانون ہونا چاہیے، ہماری سب سے بڑی تباہی کا سبب یہی کہ صرف چھوٹا چور جیلوں میں جاتا ہے اور بڑے ڈاکوو¿ں کو پروٹوکول ملتا ہے، ملک میں وی آئی پی احتساب ہوتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ملک کی جیلوں میں جو چور ہیں ان سب کی چوری کی قیمت لگائیں تو نوازشریف کا ایک لندن مے فیئر کے برابر ہوگا، چھوٹا چور چوری کرے تو گھر کا نقصان ہوتا ہے لیکن جب ملک میں وزیراعظم، صدر اور وزیر کرپشن کریں تو ساری قوم کا پیسہ لوٹ کر قوم کو مقروض کردیتے ہیں۔ نوازشریف اورآصف زرداری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے ڈاکو زرداری اور نوازشریف ہیں، 2008 میں ہر پاکستانی پر 35 ہزار قرضہ تھا لیکن ان کے 9 سالوں میں ہر پاکستانی ایک لاکھ 20 ہزار کا مقروض ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کا پیسہ کہاں گیا، ایک ہوتا ہے ڈاکہ مارنا اور ایک ہوتا ہے ڈاکہ مار کے پیسہ ملک سے باہر لے کر جانا، اسے منی لانڈرنگ کہتے ہیں، یہ اس طرح پیسہ باہر لے کر جاتے ہیں، ملک میں جب دولت کی کمی ہوتی ہے توآئی ایم ایف سے قرضے لینے پڑتے ہیں اور مہنگائی کے ذریعے قوم یہ سب قرضے ادا کرتی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ واحد ملک اسلام کے نام پر بنا تھا، ہمیں اسے وہ ملک بنانا ہے جہاں انصاف ہو، بڑے ڈاکوو¿ں کو جیلوں میں ڈالا جائے، ان کا پیسہ ملک میں لایا جائے تاکہ یہ پیسہ نوجوانوں کو روزگار دینے پر خرچ ہو۔چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بینظیر گئی تو زرداری اور بلاول اوپر آگئے، بیچارے بلاول کو تو اردو بھی بولنا نہیں آتی، جس نے ایک روپیہ محنت سے نا کمایا ہو وہ ملک کی سربراہی کیسے کرسکتا ہے؟ بلاول بھٹو اور آصف زرداری میں کیا قابلیت ہے؟ سینما کے ٹکٹ بلیک کرنے والا کس طرح ملک چلا سکتا ہے؟ان کا کہنا تھا کہ کیا (ن) لیگ میں نواز شریف کی بیٹی کے علاوہ کوئی اور نہیں جو آگے آئے؟عمران خان نےکہا کہ جو انقلاب خیبرپختونخوا سے شروع ہوا تھا وہ سارے پاکستان میں آنے والا ہے، اگلے الیکشن میں تحریک انصاف کامیاب ہوگی۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    شر پسند عناصر کی وجہ سے سی پیک تقریب تاخیر کا شکار:خرم دستگیر

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

    بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم

    تازہ ترین

    لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں

    یکم جولائی سے پاسپورٹ گھروں تک پہنچیں گے، ہوم ڈیلیوری سروس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

    ہمارے علاوہ کوئی جماعت گلگت کو حقوق نہیں دے سکتی، عوام کو ’جیالا وزیراعلیٰ‘ منتخب کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

    سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی لگادی گئی

    کیا مومنہ اقبال برائیڈل میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کر رہی تھیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.