تازہ تر ین

گورنر سٹیٹ بینک کی تقرری چیلنج ،الزامات کی بھر مار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) اپوزیشن جماعتوں کے 23 سنیٹرز نے گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ کی تقرری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ سنیٹر تاج حیدر، فرحت اللہ بابر، اعظم سواتی، الیاس بلور، طاہر حسین مشہدی، احمد حسن، سسی پلیجو اور فاروق ایچ نائیک سمیت پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے 23 سنیٹروں نے جمعہ کے روز لطیف کھوسہ ایڈوکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں وفاق پاکستان کو بذریعہ سیکرٹری خزانہ فریق بناتے ہوئے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ گورنر سٹیٹ بینک کی تقرری کے طریقہ کارکو نظرانداز کیا گیا ہے جوکہ آئین کے آرٹیکل 4 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔16 اگست 2017ء کو سینٹ میں گورنر سٹیٹ بنک کی تقرری کے خلاف قرارداد بھی پاس کی گئی تھی۔ درخواست گزاروں نے فاضل عدالت سے اس تقرری کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ پٹیشن میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ کیا طارق باجوہ کی تقرری شفاف انداز میں ہوئی، اس پوسٹ کی تشہیر کی گئی اور کتنے امیدواروں نے اس کے لیے درخواست دی، اس تقرری کے کیا ضوابط تھے، کیا تقرری کسی کمیٹی نے کی یا کوئی سلیکشن بورڈ تھا، کیا رولز آف بزنس کی کابینہ سے منظوری لی گئی۔ پٹیشنرز نے الزام لگایا کہ یہ تقرری سپریم کورٹ کے مصطفی بنام حکومت پاکستان مقدمے میں دی گئی ہدایات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain