Tag Archives: state bank of pakistan

متحدہ عرب امارات کی مالی معاونت تاحال موصول نہ ہوسکی،اسٹیٹ بینک

کراچی (ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی مالی معاونت تاحال موصول نہ ہوسکی جب کہ زرمبادلہ کے مجموعی زخائر 13 ارب 48 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، نومبر کے مقابلے میں جاری کھاتے کا خسارہ 45 کروڑ ڈالر بڑھ گیا اور دسمبر کے مہینے میں جاری کھاتے کو مزید ایک ارب 66 کروڑ ڈالر کی کمی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 48 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 11 جنوری کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 6 ارب 90 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی، اور کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 58 کروڑ 80 لاکھ  ڈالر مالیت کا زرمبادلہ موجود ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا دسمبر جاری کھاتے کا خسارہ گزشتہ سال سے 37 کروڑ ڈالر کم رہا، جولائی تا دسمبر جاری کھاتے کو 7 ارب 98 کروڑ ڈالر خسارہ ہوا اور 6 ماہ کا تجارتی خسارہ 15 ارب 50 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ اشیاء و خدمات کی تجارت کو 17 ارب 49 کروڑ ڈالر خسارہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتہ کے دوران غیرملکی قرضوں اور سود کی مد میں 14 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ادا کیے گئے، جب کہ تاحال متحدہ عرب امارات کی مالی معاونت موصول نہ ہوسکی۔

گورنر سٹیٹ بینک کی تقرری چیلنج ،الزامات کی بھر مار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) اپوزیشن جماعتوں کے 23 سنیٹرز نے گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ کی تقرری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ سنیٹر تاج حیدر، فرحت اللہ بابر، اعظم سواتی، الیاس بلور، طاہر حسین مشہدی، احمد حسن، سسی پلیجو اور فاروق ایچ نائیک سمیت پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے 23 سنیٹروں نے جمعہ کے روز لطیف کھوسہ ایڈوکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں وفاق پاکستان کو بذریعہ سیکرٹری خزانہ فریق بناتے ہوئے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ گورنر سٹیٹ بینک کی تقرری کے طریقہ کارکو نظرانداز کیا گیا ہے جوکہ آئین کے آرٹیکل 4 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔16 اگست 2017ء کو سینٹ میں گورنر سٹیٹ بنک کی تقرری کے خلاف قرارداد بھی پاس کی گئی تھی۔ درخواست گزاروں نے فاضل عدالت سے اس تقرری کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ پٹیشن میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ کیا طارق باجوہ کی تقرری شفاف انداز میں ہوئی، اس پوسٹ کی تشہیر کی گئی اور کتنے امیدواروں نے اس کے لیے درخواست دی، اس تقرری کے کیا ضوابط تھے، کیا تقرری کسی کمیٹی نے کی یا کوئی سلیکشن بورڈ تھا، کیا رولز آف بزنس کی کابینہ سے منظوری لی گئی۔ پٹیشنرز نے الزام لگایا کہ یہ تقرری سپریم کورٹ کے مصطفی بنام حکومت پاکستان مقدمے میں دی گئی ہدایات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

نئے گورنر سٹیٹ بنک کا نام فائنل ،کون بنے گا ،دیکھئے خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے سٹیٹ بنک کے گورنر کی تعیناتی کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ نئے گورنر سٹیٹ بنک کیلئے 2 نام فائنل کرلئے گئے ان میں سے ایک کا تقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ سٹیٹ بنک گورنر کیلئے طارق باجوہ اور وقار مسعود کے نام سامنے آئے ہیں۔ طارق باجوہ سابق چیئرمین ایف بی آر، سیکرٹری خزانہ رہ چکے ہیں اور اسحاق ڈارکے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کے بھائی ارشد باجوہ محکمہ شماریات کے سربراہ اور رورل سپورٹ پروگرام کے بھی سربراہ ہیں۔ دوسرے امیدوار وقار مسعود سابق سیکرٹری خزانہ، 5 سال تک سٹیٹ بنک بورڈ کے ممبر رہے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے آئندہ 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

کراچی(ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس میں شرح سود کو برقرار رکھا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس میں شرح سود کو 5 اعشاریہ 75 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے گزشتہ مانیٹری پالیسی میں بھی شرح سود کو 5.75 فیصد پر برقرار رکھا تھا۔