تازہ تر ین

پاکستان نے فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی

ہانگ کانگ سٹی (اے پی پی) ہانگ کانگ انٹرنیشنل کرکٹ سکسز کے ابتدائی روز پاکستان نے ہانگ کانگ، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کو ہرا کر مسلسل تین کامیابیاں حاصل کیں۔ ہفتے کو کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 26 رنز سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنائے، حماد اعظم نے 4 چھکوں کی مدد سے 26 ، صاحبزادہ فرحان 2 چھکوں کی مدد سے 14 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، کپتان سہیل تنویر دو چھکوں کی مدد سے 22 اور انور علی 21 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، انور نے بھی دو چھکے لگائے، اعزاز خان نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، جواب میں ہانگ کانگ کی ٹیم مقررہ اوورز میں ایک وکٹ پر 66 رنز بنا سکی، کپتان نزاکت خان 31 رنز بنا کر نمایاں رہے، پاکستانی ٹیم نے اپنے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دی، پاکستانی ٹیم نے 75 رنز کا ہدف 3.3 اوورز میں 2 وکٹوں پر پورا کیا، حماد اعظم 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنا کر ریٹائرڈ ناٹ آﺅٹ رہے، کپتان سہیل تنویر نے 18 رنز بنائے جس میں ان کے تین چھکے بھی شامل تھے، انور علی 12 اور سہیل خان 6 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں میلبورن کرکٹ کلب کو 4 وکٹوں سے زیر کر کے مسلسل تیسری فتح اپنے نام کی، پاکستانی ٹیم نے 84 رنز کا ہدف 4 اوورز میں 2 وکٹوں پر حاصل کیا، صاحبزادہ فرحان اور سہیل تنویر 5، 5 چھکوں کی مدد سے بالترتیب 36 اور 35 رنز بنا کر ریٹائرڈ ناٹ آﺅٹ رہے، انور علی نے 10 رنز بنائے اور آﺅٹ نہیں ہوئے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain