تازہ تر ین

پی سی بی باولرز کی انجریز سے تن، روٹیشن پالیسی شروع کر دی

ابو ظہبی (بی این پی)فاسٹ با و¿لرز کی انجریز سے تنگ ٹیم مینجمنٹ نے روٹیشن پالیسی اپنا لی ، ہر میچ کیلئے ضروری سمجھے جانے والے عامر کو آرام دیا جانے لگا ہے جبکہ وہاب ریاض کی غیر سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر سہیل خان اور محمد عباس کو صرف ٹیسٹ میچوں تک محدو د کرنے پر متفق ہیں۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف پہلے دو ٹی 20 میچوں میں عامر کی عدم موجودگی سے کافی لوگ حیران ہیں جہاں فہیم اشرف کو موقع دیا گیا لیکن دراصل یہ سب اس روٹیشن پالیسی کی کڑی ہے جو چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ نے مل کر بنا ئی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر اور انضمام الحق کے درمیان فاسٹ با و¿لرز کو آرام دینے پر کافی تفصیلی میٹنگ ہوچکی ہے اور طے پایا ہے کہ کچھ فاسٹ با و¿لر ز کو ٹیسٹ میچوں کے لئے مخصوص کردیا جائے جن میں سہیل خان اور محمد عباس شامل ہیں۔
،عامر کی فٹنس پر سوالات اٹھائے گئے کیونکہ عامر کاو¿نٹی کیساتھ ساتھ غیر ملکی لیگز بھی کھیل رہے ہیں اور پیسہ کمانے کے چکر میں ان کا انٹر نیشنل کیریئر داو¿ پر لگ گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ با و¿لر راحت علی بھی ان فٹ ہیں جبکہ وہاب ریاض نے قائد اعظم ٹرافی کا کوئی میچ نہیں کھیلاجس سے ان کی غیر سنجیدگی صاف دکھائی دیتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر کی انجری پریشان کن تھی جس نے بورڈ کے بڑوں کو سر جوڑنے پر مجبور کیا اور اسی وجہ سے نوجوان پیسرز کو مواقع ملنے لگے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain