لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لےگ (ن) اےک نظرےے اورعوامی خدمت کا نام ہے ۔ گزشتہ سواچار برس مےں مٹی سے مٹی ہوکر عوام کی بے لوث خدمت کی ہے ۔محروم معےشت طبقات کی زندگےوں مےں بہتری لانا ہمارا اےجنڈاجبکہ خود مختار ،خوشحال اورمضبوط پاکستان ہماری منزل ہے اوراس منزل کو پانے کےلئے پاکستان مسلم لےگ(ن) نے بے پناہ محنت اورعزم کے ساتھ کام کےا ہے ۔مسلم لےگ(ن) کی حکومت کی اخلاص سے کی گئی کاوشوں کی بدولت پاکستان اپنی منزل کے قرےب ہے۔ ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنا پاکستان مسلم لےگ(ن) کا تارےخی کارنامہ ہے ۔ملک کو اےٹمی قوت بنانے والی جماعت مسلم لےگ(ن) ہی اسے معاشی قوت بنائے گی۔گزشتہ سوا چار برس کے دوران ترقی کی متوازن حکمت عملی پر عملدرآمد کےا گےاہے ۔شہروں کے ساتھ دےہی علاقوں کی ترقی پر بھی بھر پور توجہ دی گئی ہے ۔دےہی و شہری علاقوں مےں ترقےاتی منصوبوں کا جال بچھا دےاگےا ہے اور بعض سیاسی مخالفےن کے دھرنوں اور انتشار کی سےاست کی رکاوٹوں کے باوجود ہم نے عوامی ترقی کے سفر کو آگے بڑھایاہے۔ ان خیالات کا اظہاروزیر اعلی محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لےگ(ن) ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ ترقی کے عمل کو روکنے کی کوشش کرنےوالوں کے اپنے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہےں۔ خالی نعروں اورتقریروں سے نےا پاکستان بنانے والوں نے عوام مےں ماےوسی پھےلانے کے سوا کچھ نہےں کےا اورعوام ان کی منفی اورانتشار کی سےاست کو ہمےشہ کے لئے دفن کردےںگے۔2018ءکے عام انتخابات مےں محنت،امانت،دےانت اورعوامی خدمت کی سےاست کی جےت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ غرےب قوم کی جےبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو ساتھ کھڑا کر کے تبدےلی کی باتےں بے معنی ہےں ۔جب قوم کو اتحاد کی ضرورت تھی تو ان عناصر نے ذاتی مفادات کے لئے قوم کو تقسےم کےا ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ قوم کو اندھےروں مےں دھکیلنے والے ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کو بھی جواب دےنا پڑے گا،جنہوں نے ترقےاتی منصوبوں کے نام پر لوٹ مار اور کرپشن کا بازار گرم کئے رکھا اور غرےب قوم پر بے حد ظلم کےااور بجلی کے کارخانے لگانے کی بجائے توانائی منصوبوں مےں تاخےر کر کے مجرمانہ غفلت کے مرتکب ہوئے ۔انہوںنے کہا کہ عوام آج بھی ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کے کرپشن کے مےگا سکےنڈلز کو بھلانہےں پائی اوران حکمرانوں کا ہر دن کرپشن کے اےک نئے سکےنڈل سے طلوع ہوتا تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کو لاہور آمد پر پاکستانی عوام بالخصوص زندہ دلان لاہور خوش آمدید کہتے ہیں۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم کی لاہور آمد پاکستانی عوام اورہمارے لئے انتہائی مسرت کا باعث ہے۔ سری لنکن ٹیم کی آمد پاکستان کے عوام کے چہروں پر خوشیاں لائی ہے۔انہوں نے کہا کہ زندہ دلان لاہور نے مہمان ٹیم کا بھرپور استقبال کرکے شاندار روایت قائم رکھی ہے۔