تازہ تر ین

ورلڈ کپ کیلئے بہترین سکواڈ تیار کرنا ہدف: مکی

لاہور(نیوزایجنسیاں)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پاکستان کر کٹ ٹیم کی کوچنگ سے محبت ہوگئی ہے، گرین شرٹس کی کوچنگ کر کے بہت مزہ آ رہا ہے، کھلاڑیوں میں ہر روز بہتری ہو رہی ہے، پاکستان ٹیم کا فائٹ بیک کرنا پسند ہے،2019 ورلڈکپ کیلئے بہترین ٹیم تیار کرنے کا ہدف ہے، پی سی بی نے فری ہینڈ دیا ہوا ہے، پی سی بی نے انہیں ٹیم کی بہتری کے لیے کوئی بھی قدم اٹھانے کی اجازت دے رکھی ہے، شاداب خان کا سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے میں اہم کردار تھا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے غیر ملکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ایشین ٹیم کی کوچنگ کے بغیر اچھا کوچ نہیں بنا جاسکتا، پاکستان اور آسٹریلیا کی کوچنگ کر کے بہت مزہ آیا۔ ہیڈ کوچ کا پاکستان کی سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست پر کہنا تھا کہ ابو ظہبی ٹیسٹ میں شکست سے انہیں مایوسی ہوئی، مصباح اور یونس کی غیر موجودگی میں ٹیم کو مشکل ہو رہی ہے، لیکن جلد اس پر قابو پا لیں گے۔مکی آرتھر نے نوجوان آل راﺅنڈر شاداب خان کی پرفارمنس کو بھی سراہا اور کہا کہ شاداب خان کا سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے میں اہم کردار تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت میری نظر عالمی کپ 2019 پر ہے، میگا ایونٹ کیلئے بہترین ٹیم تیار کریں گے۔ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ انہیں پی سی بی نے فری ہینڈ دیا ہوا ہے، پی سی بی نے انہیں ٹیم کی بہتری کے لیے کوئی بھی قدم اٹھانے کی اجازت دے رکھی ہے۔مکی آرتھر نے کہا کہ فی الحال ہم ٹیسٹ ٹیم بنارہے ہیں، مصباح الحق اور یونس خان کے بعد بہت کچھ کھونا پڑا ہے۔مکی رآرتھر نے کہا کہ وہ فٹنس کو بڑی اہمیت دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ٹیم کی فیلڈنگ بہتر ہوئی ہے، مجھے پاکستان ٹیم کا فائٹ بیک کرنا پسند ہے۔ مکی آرتھر بھی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر مسرور ہیں ، مکی آرتھرکا کہنا تھاکہ قذافی اسٹیڈیم کو تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا دیکھ کر خوشی ہوئی، سری لنکن ٹیم کی آمد سے انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلیے سازگار ماحول بنا، انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا اپنے ہوم گراونڈ پر کھیلنا میرے لیے بھی بڑی خوشی کی بات ہے، تمام لوگوں نے کرکٹ کی واپسی کو بھرپور سپورٹ کیا تاہم امید ہے کہ سلسلہ آگے بڑھتا رہے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain