تازہ تر ین

قائد اعظم ٹرافی: سعد الطاف نے16وکٹیں اڑاکرنیا ملکی ریکارڈ قائم کردیا

کراچی:(ویب ڈیسک) قائداعظم ٹرافی میں راولپنڈی کے 33 سالہ فاسٹ بولر سعد الطاف نے فاٹا سے جاری میچ میں مجموعی طور پر 141رنز کے عوض 16 وکٹیں اپنے نام کرلیں، انھوں نے دونوں اننگز میں 8 ، 8 شکار کیے۔ اس سے قبل بہترین ملکی پرفارمنس کا ریکارڈ سہیل خان کے قبضے میں تھا، جنھوں نے 2007 میں واپڈا کیخلاف 189رنز کے عوض 16وکٹیں حاصل کی تھیں، یہ سعد الطاف کے کیریئر کا 98واں فرسٹ کلاس میچ تھا، انھوں نے ڈیبیو 2001-02 سیزن میں کیا تھا، وہ اب تک 393 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، جس میں 27 بار اننگز میں5 یا 4 وکٹوں کا کارنامہ انجام دیا ہے جبکہ وہ میچ میں 10 یا زائد وکٹیں لینے میں5 بار کامیاب ہوئے ہیں۔دوسری جانب گزشتہ روز پی ٹی وی کی ٹیم 37رنز پر ڈھیر ہوگئی، یہ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کا پانچواں کمترین ٹوٹل ہے،ان کا صرف ایک بیٹسمین انفرادی اسکورکو دہرے ہندسے تک پہنچاپایا،4 پلیئرز صفر کی خفت سے دوچار ہوئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain