تازہ تر ین

عثمان شنواری بارے افسوسناک خبر کرکٹ کے میدانوں سے دورہوگئے

عثمان خان شنواری نے سری لنکا کے خلاف پانچویں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے صرف 34 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں اور اس میچ کے بعد ہی وہ کمر کی پرانی تکلیف میں دوبارہ مبتلا ہوگئے تھے۔ فاسٹ بولر عثمان شنواری اسٹریس فریکچر کا شکار ہوگئے ہیں اور انہیں مکمل فٹ ہونے میں 4 سے 6 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔سنجیدہ نوعیت کی انجری کو دیکھتے ہوئے پاکستانی ٹیم اور پی سی بی کے میڈیکل پینل نے گزشتہ دنوں عثمان کی کمر کا ایک اور اسکین کرایا ہے جس کی رپورٹ پیر کو آئے گی جبکہ اس سے قبل ہونے والے پہلے اسکین کی رپورٹس زیادہ حوصلہ افزا نہیں تھیں۔ٹیم انتظامیہ کو بتایا گیا ہے کہ اگر ان کی کمر کی تکلیف پہلے جیسی ہوئی تو انہیں لمبے عرصے کے لئے کرکٹ سے دور رہنا پڑ سکتا ہے البتہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ میڈیکل رپورٹس سامنے آنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔
.


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain