تازہ تر ین

وہ فلمیں جنہیں ٹھکرا کرکاجول نے بڑی غلطی کی

ممبئی: (ویب ڈیسک) ناموربالی ووڈ اداکارہ کاجول کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، کاجول کوبالی ووڈ میں کام کرتے ہوئے 25 سال گزر چکے ہیں لیکن آج بھی ان کے چاہنے والے کروڑوں کی تعداد میں ہیں اور ان کی فلموں کا بے چینی سےانتظار کرتے ہیں۔یوں تو اداکارہ کاجول نے اپنے 25 سالہ کیرئیر میں کئی کامیاب فلمیں دی ہیں جن میں بازیگر، کرن ارجن، دل والے دلہنیا لے جائیں گے سمیت کئی فلمیں شامل ہیں لیکن کچھ فلمیں ایسی بھی ہیں جنہیں کاجول نے ٹھکرادیا تھا اوربعد میں وہ سپر ہٹ ثابت ہوئیں۔فلم دل توپاگل ہے:1997 میں ریلیز ہونے والی سپرہٹ فلم ’’دل تو پاگل ہے‘‘ میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اورکرشمہ کپور نے مرکزی کردارادا کیے تھے یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی اور تینوں اداکاروں کو بہترین پرفارمنس کے لیے کئی ایوارڈزسے بھی نوازا گیا تھا۔تاہم یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ فلم میں کرشمہ کپوروالے کردارکی پیشکش پہلے اداکارہ کاجول کو ہوئی تھی تاہم انہوں نے سائیڈ ہیروئن کا کردارادا کرنے سے انکار کرتے ہوئے فلم ٹھکرادی تھی۔فلم دل سے:1998 میں ریلیز ہوئی شاہ رخ خان اور منیشا کوئرالہ کی فلم’’دل سے‘‘ سے کون واقف نہیں۔ فلم میں شامل گیت’’چھیاں چھیاں‘‘ نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دئیے تھے۔ اس فلم کےمرکزی کردار کے لیے منیشا کوئرالہ سے پہلے کاجول کو پیشکش کی گئی تھی لیکن کاجول نے اس فلم میں کام کرنے سے منع کردیا تھا تاہم آج تک ان کےانکار کی وجہ منظر عام پر نہیں آسکی۔فلم محبتیں:اداکار شاہ رخ خان، امیتابھ بچن اور ایشوریا رائے کی سنہ 2000 میں ریلیزہوئی فلم ’’محبتیں‘‘نے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھ دئیے تھے۔ فلم نے ’’فلم فیئر‘‘ سمیت کئی ایوارڈز اپنے نام کیے تھے۔ اس فلم کا مرکزی کردارایشوریا رائے سے پہلے اداکارہ کاجول کو پیش کیا گیا تھا۔ ہدایت کار یش چوپڑا چاہتے تھے کہ فلم میں امیتابھ کی بیٹی کاکردار کاجول ادا کریں لیکن کاجول نے انکار کردیا جس کے بعد یہ کردارایشوریا رائے کے حصے میں آگیا۔فلم چلتے چلتے:ہدایت کارعزیز مرزا کی 2003 میں ریلیز ہوئی فلم ’’چلتے چلتے‘‘ کی پیشکش اداکارہ رانی مکھرجی سے پہلے کاجول کوئی تھی تاہم انہوں نے فلم میں کام کرنے سے منع کردیا تھا اورانکار کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ اس فلم کی کہانی رانی مکھرجی اور ویویک اوبروئے کی فلم ’’ساتھیا‘‘ سے ملتی جلتی ہے۔ بعدازاں یہ فلم سپر ہٹ تو نہیں ہٹ ضرور ہوئی جب کہ فلم میں رانی مکھرجی کے کام کو بھی کافی سراہا گیا تھا۔فلم ویرزارا:بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اورپریتی زنٹا کی سنہ 2004 میں ریلیز ہوئی فلم ’’ویر زارا‘‘میں زارا کے کردار کی پیشکش بھی پریتی زنٹا سے پہلے کاجول کوہوئی تھی تاہم کاجول نے فلم میں کام کرنے سے منع کردیا تھا۔ کاجول کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال اپنے گھر اور بچوں کو وقت دینا چاہتی ہیں اور انہوں نے عارضی طور پر فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔فلم کبھی الوداع نہ کہنا:ہدایت کارکرن جوہر اور کاجول کی دوستی سے کون واقف نہیں دونوں کا شمار بالی ووڈ کے بہترین دوستوں میں ہوتا ہے۔ کرن جوہرکاجول کو اپنے لیے خوش قسمت سمجھتے ہیں ان کا ماننا ہے کہ کاجول کی موجودگی ان کی فلم کی کامیابی کے لیے ضروری ہے چاہے وہ چند سیکنڈ کے مختصر کردارمیں کیوں نہ نظرآئیں۔ کرن جوہر2006 میں ریلیز ہوئی اپنی فلم ’’کبھی الوداع نہ کہنا‘‘میں رانی مکھرجی کے کردارکی جگہ کاجول کو فلم میں  کاسٹ کرنا چاہتے تھے لیکن کاجول نے فلم میں کام کرنے سے منع کردیا۔ تاہم کرن کی خواہش پر کاجول فلم کے ایک گانے میںچند سیکنڈ کے لیے نظر آئی تھیں۔فلم تھری ایڈئٹس:سنہ 2009 میں ریلیز ہوئی عامر خان اور کرینہ کپور کی سپرہٹ فلم ’’تھری ایڈئٹس‘‘ کیکامیابی کے بارے میں سب کو معلوم ہے۔ اس فلم کا شمار بالی ووڈ کی سب سے زیادہ آمدنیوالی فلموں میں ہوتا ہے جب کہ فلم میں عامرخان اور کرینہ کی اداکاری کو بھی بے حد سراہا گیا تھا۔ شائقین کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے کرینہ سے پہلےکاجول کو اس کردار کی پیشکش کی تھی لیکن کاجول نے یہ کردار بھی ٹھکرادیاتھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain