تازہ تر ین

ذاتی مفاد کیلئے ترقی کا سفر روکنے والے انتخابات میں ناکام ہونگے، شہباز شریف

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجیح ہمیشہ عوامی خدمت اور ملک کی ترقی و خوشحالی رہی ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی مثبت اورملکی مفادکی سیاست کی ہے۔ موجودہ دور میں ہونےوالی معاشی ترقی کے بین الااقوامی مالیاتی ادارے بھی معترف ہیں۔ پالیسیوں کا تسلسل جاری رہا تو پاکستان جلد خطے کی بڑی معاشی قوت ہو گا۔ 2018ءکے الیکشن میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائینگے اور سر خرو ہوں گے۔2018 کے انتخابات میں محنت، امانت اور دیانت اور عوامی خدمت کی سیاست فتح سے ہمکنار ہوگی۔ وہ آج لندن سے وا پسی کے بعد مسلم لےگ(ن) کے وفد سے گفتگوکررہے تھے۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے کہا کہ مسلم لےگ (ن) جب بھی اقتدار مےں آتی ہے ترقی اور خوشحالی کا نےا دور شروع ہوجاتا ہے اور مسلم لیگ(ن) نے اپنے دور حکومت میں عوام کی بے لوث خدمت کی اور آئندہ بھی اس پر کاربند رہیں گے۔پاکستان مسلم لےگ(ن)آج بھی عوام مےں سب سے زےادہ مقبول جماعت ہے۔انہوںنے کہا کہ عوام نے مفاد پرست عناصر کی منفی سوچ کی سیاست کو یکسرمسترد کر دیا ہے۔عوام جھوٹ ، انتشار اور ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والوں کے عزائم کو بھانپ چکے ہیں۔انہوںنے کہا کہ عوام ذاتی مفادات کیلئے ترقی کا سفر روکنے والوں کوآئندہ انتخابات مےں منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ ہم نے عوام کی ترقی و خوشحالی کا عزم کر رکھا ہے۔ انہوںنے کہا کہ جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست ہمیں خدمت خلق سے نہیں روک سکتی۔مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ذاتی مفادات پر ملکی مفادات کو ترجیح دی، آئندہ بھی عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشرےف نے کہا ہے کہحضرت اما م حسےن ؓاورشہدائے کربلاکے چہلم اور حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے موقع پرفول پروف سکےورٹی انتظامات کوےقےنی بناےا جائے کیونکہعوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے لہذاامن عامہ کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔ وزیر اعلی نے صوبائی کابےنہ کمےٹی برائے امن وامان کو ہداےات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی اور کام نہیں ہوسکتا لہذاقانون نافذ کرنے والے پوری طرح چوکس رہیں اور قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں اور صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پر امن فضا برقرار رکھنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور شرپسند عناصرپر کڑی نظر رکھی جائے۔وزےراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ موجودہ حالات میں کسی غفلت کے متحمل نہیں ہوسکتے۔مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر اہم مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے اورقانون نافذ کرنے والے ادارے آپس میں قریبی رابطہ رکھیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain