تازہ تر ین

ختم نبوت لانگ مارچ بار ے بڑی خبرآگئی

لاہور (خصوصی رپورٹ) ختم نبوت مارچ کی تیاریاں مکمل ہیں اور بلوچستان ، سندھ و دیگرجنوبی پنجاب کے قافلے لاہور پہنچ چکے ہیں۔ ختم نبوت کے غداروں کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ کارکن افواہوں پر کان دھرے آج صبح قافلہ داتا دربار سے اسلام آباد روانہ ہوگا۔ علامہ خادم حسین رضوی نے اسلامیان پاکستان کے غیور مسلمانوں سے کہا جس کے پاس بس، ٹرک، ٹرالی، گاڑی، موٹر سائیکل ہے اسے لائے۔ جس کے پاس کچھ نہیں وہ ہمارے ساتھ پیدل چلے۔ انہوں نے کہا اس ختم نبوت لانگ مارچ میں علما ئ‘ مشائخ ، تاجران ، وکلائ، ڈاکٹر ز، پروفیسرز، زعمائ، کالج ، یونیورسٹیوں کے طلبا ودیگر شعبہ جات ہائے زندگی کے عاشقان رسول بڑے جوش و جذبہ کے ساتھ شرکت کر کے اپنا کردار پیش کریں اور جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے اپنے قائدین کے ہمراہ استقامت کے ساتھ بڑی سے بڑی رکاوٹ کا سینہ سپر ہو کر مقابلہ کریں۔ ہمارے مطالبات درج ذیل ہیں ۔سینٹ‘ قومی اسمبلی اورجن کے کہنے پر ختم نبوت قانون میں تبدیلی کی گئی انہیں فی الفور برطرف کیا جائے اور جو شرعی و قانونی حد لگتی ہے لگا کر قرار واقعی سزا دی جائے۔ الیکشن ایکٹ 2017ءمیں ترمیم کے بعد 7سی‘ 7بی کے ”متن“ کو ترمیم میں شامل نہیں کیا گیا لہٰذا اس کے متن کو بھی الیکشن ایکٹ میں شامل کیا جائے۔ قادیانیوں‘ مرزائیوں اور احمدیوں کی شرانگیزیوں کو کنٹرول کیا جائے۔ راناءثناءاللہ جیسے وزراءاور اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کیا جائے۔ جیلوں میں قید غازیان اسلام پر بے جا پابندیاں و سختیاں عائد کرنے کی بجائے انہیں حکومتی پریشر سے آزاد ٹرائل مہیا کیا جائے۔ پنجاب ساﺅنڈ سسٹم آرڈیننس 2015ءمیں ترمیم کر کے مساجد میں چاروں اطراف سپیکر کی اجازت دی جائے اور اس حوالہ سے درج مقدمات ختم کئے جائیں۔
وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ختم نبوت حلف نامہ پہلی اور اصل حالت میں ہی بحال کیا جائے گا۔ قادیانی غیرمسلم ہیں‘ اسلام اور ناموس رسالت کے متعلق کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ سنی تحریک کے صوبائی رہنما محمد زاہد حبیب قادری سمیت علماءمشائخ اہلسنت کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ملکی سالمیت اور امن و امان کے ساتھ مسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کسی شرپسند کو اب سر اٹھانے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ وفد نے خرم دستگیر خان کو اپنے تحریری خدشات و تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا انتخابی اصلاحات کے حلف نامے کو اصل حالت میں اور الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی بحال کیا جائے۔ نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم جماعتوں کی سرگرمیاں ملکی سالمیت کیلئے خطرناک ہیں۔ کالعدم جماعتوں کا سرکاری زمینوں پر قبضہ فوری ختم کرایا جائے۔ بعض مدارس اور دینی جماعتوں کو حکومتی مداخلت کے بغیر ملنے والی غیرملکی امداد فوری بند کرائی جائے۔ سعودی عرب سمیت دبئی‘ کویت‘ بحرین‘ برطانیہ‘ امریکہ‘ جنوبی افریقہ سمیت دنیا بھر سے آنے مالی امداد پاکستان میں فرقہ واریت اور مذہبی بدامنی پھیلانے کیلئے استعمال کی جارہی ہے‘ حکومت اسے بند کرائے۔ وفد میں پیر علامہ خالد حسن مجددی‘ علامہ مفتی محمد شعبان و دیگر شامل تھے۔ ادھر تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مرکزی سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ختم نبوت پر قوم تقسیم نہیں بلکہ متحد اور ایک آواز ہے۔ عقیدہ ختم نبوت غیرمتنازعہ عقیدی ہے۔ راجہ ظفرالحق کی رپورٹ کے مطابق انتخابی اصلاحات بل میں قادیانیوں نے بڑی چالاکی سے سازش کی تھی جو پکڑی گئی۔ وزیرداخلہ احسن اقبال کے ختم نبوت کے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس میں شک کی گنجائش نہیں کہ انتخابی اصلاحات بل کی آڑ میں ختم نبوت کے طے شدہ معاملہ کو چھیڑا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain