تازہ تر ین

نواززرداری اتحاد بھی کر لیں تو عبرتناک شکست دیں گے :عمران خان

اٹک، حضرو، فتح جنگ، اسلام آباد (نمائندگان خبریں)پاکستان کے عوام کی لوٹی ہوئی اربوں روپے کی دولت واپس لائینگے،کیونکہ یہ عوام کا پیسہ ہے،کرپٹ حکمران بہت جلد بے نقاب ہونگے،عوام نے ان کو بری طرح مسترد کر دیا ہے،ہم یہ کہتے ہیں کہ جلد از جلد الیکشن کروائیں ،عوام کے نام پر جو لوٹ مار کی گئی ہے یہ اب بے نقاب ہو چکے ہیں نواز لیگ اور پیپلز پارٹی اگر آپس میں اتحاد کر بھی لیںتو عوام نے ان کو بری طرح مسترد کر دیا ہے،ن لیگ اور پیپلز پارٹی عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھتے رہے،،سپریم کورٹ آف پاکستان نے میاں نواز شریف کو نااہل قرارادے دیا ہے ،یہ پوراخاندان چور بن چکا ہے اور اب عدلیہ و فوج پر حملہ کررہے ہیں،یہ تا قیامت تک کبھی بھی منتخب نہیں ہو سکتے،ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اٹک میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ میں میجر(ر) طاہر صادق کو پی ٹی آئی میںشمولیت اختیار کرنے پر اور ایک بہت بڑا عوامی جلسہ کرانے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں،انہوں نے کہا کہ سیاست کی دو قسمیں ہوتی ہیں ایک اپنی ذات کے لئے دولت بنانے اور عوام کا نام لی ے کر اپنی جیبیں بھرنے کو بھی سیاست کہتے ہیں،اور ان لوگوں سے عوام نفرت کرتی ہے جبکہ دوسری سیاست وہ ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کرے اور لاکھوں لوگ ان سے پیار کریں اور ان کو سلام کریں قائد اعظم محمد علی جناح کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا جنہوں نے پاکستان بنایا،ہم پاکستان میں نئی سیاست کرنے لگے ہیں،ایک سچی اور پاکستان سے محبت کرنے کی سیاست کرنے جا رہے ہیں،جب اللہ نے اقتدار دیا تو ہم ان لوگوں کو وزیر بنائینگے جو قوم کے لئے سوچیں اور 10کروڑ بے روزگا ر پاکستانیوں کو روز گار فراہم کر سکیں ہم نے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلانے جو آپ کو قرضے دیتے ہیں وہ پھر آپ کی آزادی چھین لیتا ہے جس کی وجہ سے ملک میں فیصلے کرنے مشکل ہو جاتے ہی اور ملک ترقی نہیں کر سکتا ،پاکستان کو ایران سے سستی گیس مل سکتی تھی مگر جن سے ہم نے قرضے لئے ان لوگوں نے ہمیں اجازت نہیں دی جس کی وجہ سے پاکستانی قوم سستی گیس سے محروم ہو گئی،ہم پاکستان کو ایک عظیم اورترقی یافتہ ملک بنا کر رہیںگے اوراپنی قوم کو ایک عظیم قوم کے طور پر دنیا میں متعارف کرائینگے،انہوں نے کہا کہ ظلم کے نظام پر رحمت نہیں آتی بیرون ملک میں انسانوں کی قدر کی جاتی ہے ان کو عزت دی جاتی ہے،تحریک انصاف میں وہ لوگ اوپر آئینگے جو اس عوام کی خدمت کرینگے جو اپنے لئے کھیلیں گے ان کی اس ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ہے،زردا ری و نواز شریف اپنے لئے کھیلتے رہیں ہیں،اقتدار سے پہلے اس سے پہلے کیا تھا،آج ان کے اثاثے دیکھ لیںاقتدار سے پہلے نواز شریف لوہار تھا ،اسحق کے والدسائیکل کے پنکچر کی دوکان چلاتے تھے،زرداری سینما میں ٹکٹ بلیک کرتا تھا ،آج ان کے پاس پیسہ کہاںسے آیا ہے یہ عوام کا پیسہ ہے جو انہوں نے دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے میں نے 21سال پہلے سیاست شروع کی تو میں نے کہا تھا کہ یہ لوگ کرپٹ ہیں،لوگ میرے چہرے کو دیکھتے تھے آج یہ بات ثابت ہوگئی،تبدیلی آئی نہیں، تبدیلی آگئی ہے ہسپتالوں کی کیا حالت ہے ملک میں اس وقت جو مسائل ہین ان کی بنیاد کرپشن ہے،جب نواز شریف کہتا ہے کہ ہم کرپٹ لوگوں کے پیچھے چلے جائیں توترقی کیسے کرینگے،احسن اقبال کہتا ہے کہ سب کرپشن کر رہے ہیں،خواجہ آصف قومی اسمبلی میں کہتا ہے کہ میاں صاحب فکر نہ کرو کہ لوگ پانامیہ کیس بھول جائینگے،یہ لوگ عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھتے رہے نواز شریف اور اس کا ٹولہ کہتے ہیں کہ ہمارا احتساب عوام کریگی عوام منشور کے مطابق ووٹ دیتی ہے ججز ملک میں لوگوں کا احتساب کرتے ہیں،اگر آپ بیمار ہوجائیں توآپ کا علاج عوام کریگی یا ڈاکٹر کرے گا ہمارے نئے پاکستان میں باشعور عوام ہوگی عوام پاکستان سے پیسہ چوری نہیں ہو نے دینگے چوروں کو چالیس چالیس گاڑیوں کا پروٹوکول دیا جا رہا ہے،مریم نواز اس طرح پھر رہی ہے جیسے وہ بہت مظلوم لوگ ہیں،دنیا میں سب سے تیز ترقی چائنہ میں ہو رہی ہے چائنہ میں کرپشن کی سزا سزائے موت ہے چائنہ حکومت نے سوا تین سو وزیروں کو کرپشن میں پکڑا پانچ کروڑ سے زیادہ کرپشن کرنے پر چائنہ میں سزائے موت دی جاتی ہے،دنیامیں اس وقت تک کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا جب تک اس میں کرپزن کا مکمل خاتمہ نہ ہو،نواز لیگ غریب عوام کے حقوق کو کچل رہے ہیں، عوام پرزیادہ ٹیکس لگا کر ملک میں مہنگائی اور غربت زیادہ کر دی ہے انہوں نے اپنی اسمبلی میں جو قانون پاس کیا کہ ایک مجرم پارٹی کا صدر بن سکتا ہے اگر انہوںنے نیب کو کمزور کرنے کے لئے قانون بنایاہے ،ملک کے مستقبل کو بچانے کے لئے ہم سڑکوں پر نکلیںگے ہم اس کرپٹ خاندان کو بھگائینگے،یہ عدلیہ و فوج پر حملے کر رہے ہیں شریف مافیا کے خلاف عدلیہ نے میرٹ پر فیصلہ دیا ،ہم نمل یونیورسٹی میں تعلیم دے رہے ہیں جو زیادہ تر غریب گھرانے سے ہیں،م نے اپنے نوجوان طبقہ کو تعلیم دینی ہے جوکہ آنے والے وقت میں نوجوانوں کا مستقبل روشن کریگی اور پاکستان کی تقدیر بدلے گی، سول سروس کو ٹھیک کر کے ادارے مضبوط کرنے ہیں ہم نے کے پی کے میں ایک ارب اٹھارہ کروڑ درخت لگائے جس سے آلودگی ختم ہو رہی ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین دہشت گردوں کے لیے زرخیز ثابت ہورہی ہے،پاکستانی سفارت خانے کے اہلاکار کے قتل کی تحقیقات ہونی چاہیےاور ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔افغانستان میں پاکستانی سفارتی عملے کے رکن کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتی مشن کی مکمل سلامتی افغان حکومت کی ذمے داری ہے، سفارتی عملے کے رکن کا قتل افغان حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔عمران خان کامزید کہنا تھا کہ دشمن ایک عرصے سے پاک افغان تعلقات میں پیچیدگیوں کا خواہاں ہے،واقعے کی مکمل تحقیقات اور قاتلوں کی سخت سزا ناگزیر ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain