تازہ تر ین

’لالہ‘نے ٹی10فارمیٹ کوبوم بوم کرکٹ قراردیدیا

دبئی(یواین پی)سابق قومی کپتان و سٹارکرکٹر شاہد آفریدی نے ٹی 10 لیگ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ٹین لیگ کودنیا بھرمیں پسند کیا جائے گا۔ ٹی 10 لیگ کے آنے سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔پی ایس ایل تھری میں کراچی کے میچزکراچی میں اورلاہورکے میچزلاہورمیں ہونے چاہیں۔موبائل کی زیادتی کی وجہ سے کبھی کبھی سیلفی سے چڑجاتاہوں۔ ٹی ٹین لیگ کی ڈرافٹنگ کے موقع پراسٹارکھلاڑی شاہدآفریدی کا کہنا تھا کہ اس لیگ کودنیا بھرمیں پسند کیا جائے گا۔دبئی میں ٹی ٹین لیگ کی ڈرافٹنگ کے موقع پر شاہد آفریدی نے میڈیا سے بات چیت کی۔ انھوں نے تجویز دی کہ پی ایس ایل تھری میں کراچی کے میچزکراچی میں اورلاہورکے میچز لاہور میں ہونے چاہیں۔ انھوں نے پی ایس ایل کے میچز کراچی مں کروانے پرنجم سیٹھی کومبارکباد پیش کی۔شاہدآفریدی نے امید ظاہر کی کہ ٹی 10 لیگ کےآنے سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ سابق کپتان نے بتایا کہ لیگ میں پاکستانی اوربھارتی کھلاڑی ساتھ کھیلتے نظرآئیں گے۔انھوں نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کوخوش آئندقرار دیا۔ شاہد آفریدی نے بتایاکہ موبائل کی زیادتی کی وجہ سے کبھی کبھی سیلفی سے چڑجاتاہوں۔انھوں نے مزید کہاکہ پی ایس ایل میں زلمی کے بعدکراچی کی نمائندگی کروں گا۔ ان کاکہناتھاکہ کراچی کا مجھ پرحق ہے۔ شاہد آفریدی نے مداحوں کی امیدوں پرپورااترنے کی کوشش کابھی اظہارکیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain