تازہ تر ین

ویمنز رینکنگ میں ثنا میر کی ٹاپ 10میں واپسی

لاہور(نیوزایجنسیاں) آئی سی سی ویمنز ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ایک پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ بدستور ساتویں نمبر پر موجود ہے جب کہ باﺅلنگ میں ثناءمیر ٹاپ 10 میں شامل ہو گئی ہیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے بعد نئی ویمن ون ڈے رینکنگ جاری کی گئی ہے، ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا بدستور سرفہرست ہے، پاکستان کے ہاتھوں تیسرے ون ڈے میں شکست کے بعد نیوزی لینڈ کے 2 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 116 پوائنٹس ہو گئے ہیں جبکہ پاکستان ایک پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ 73 پوائنٹس کے ساتھ بدستور ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ بیٹنگ کے شعبے میں ٹاپ 10 کھلاڑیوں میں کوئی پاکستانی پلیئر شامل نہیں، قومی کپتان بسمہ معروف ترقی کرتے ہوئے 21 ویں، جویریہ ودود 22 ویں جبکہ ناہیدہ بی بی 33 ویں پوزیشن پرآ گئی ہیں۔بولنگ میں قومی آل راﺅنڈر اور سابق کپتان ثناءمیر سیریز میں 7 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے 8 درجے کے بڑی چھلانگ کے ساتھ 7 ویں جبکہ سعدیہ یوسف 8 درجے بہتری کے ساتھ 17 ویں پوزیشن پر آ گئی ہیں۔ آل راﺅنڈرز میں الائس پیری پہلے، سارہ ٹیلر دوسرے، ڈی وین نیکرک تیسرے، ماریزانے کیپ چوتھے اور سوزی بیٹس پانچویں نمبر پر ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain