تازہ تر ین

کیویزکیخلاف تاریخی فتح ٹیم ورک کانتیجہ،بسمہ

لاہور(نیوز ایجنسیاں) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی فتح نے کپتان بسمعہ معروف سمیت سینئر پلیئرز کو باغ باغ کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر قومی کپتان نے کہا کہ کیویز کے خلاف بڑی کامیابی پر وہ اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر کریں وہ کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف فتح ٹیم کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے، قومی کپتان نے امید ظاہر کی کہ پلیئرز عمدہ کارکردگی کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھیں گی۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپین شپ میں گرین شرٹس نے کیویز کو تیسرے ون ڈے میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ زیر کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ ادھر4 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھا کر قومی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والی سینئر پلیئر ثنا میر کا کہنا ہے کہ یہ سب تمھہارا کرم ہے آقا ہے کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے۔اپنی ٹویٹ نے انہوں نے قومی ٹیم کی فتح کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain