تازہ تر ین

واپڈانے سینئرریسلنگ چمپئن شپ میں میدان مارلیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک) واپڈا کے ریسلرز نے 63 ویں سینئر ریسلنگ چمپئن شپ 2017ءجیت لی ۔ فیصل آباد میں منعقد ہونے والے چمپئن شپ مقابلوں میں واپڈا کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 97 پوائنٹس کے ساتھ 7 گولڈ ، 2 سلور اور ایک برونز میڈلز اپنے نام کر لئے ۔چمپئن شپ میں پاکستان آرمی نے 79 پوائنٹس پر دو گولڈ،3 سلور اور 4 برونز میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم 75 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی ۔دوروزہ چمپئن شپ میں 10 کیٹگریز میں ملک بھر سے 10 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں بلوچستان ، خیبرپختونخو ا ، پنجاب ، سندھ ، اسلام آباد، آرمی ، ہائر ایجوکیشن کمیشن ، پولیس ، ریلویز اور واپڈا شامل ہیں ۔واپڈا ریسلرز کی جانب سے جیتے گئے میڈلز کی تفصیلات درج ذیل ہیں ،محمد بلال ( 57 کلو گرام )گولڈ میڈل،عبدالوہاب( 61 کلو گرام )گولڈ میڈل،غلام غوث( 70 کلو گرام )گولڈ میڈل،عبدالرحمان( 74 کلو گرام )گولڈ میڈل،عمیر طارق( 86 کلو گرام )گولڈ میڈل،انعام بٹ( 92 کلو گرام )گولڈ میڈل،احمد بٹ( 125 کلو گرام )گولڈ میڈل،اسد بٹ( 79 کلو گرام )سلورمیڈل،محسن( 65کلو گرام )سلورمیڈل،محمد عمیر( 97 کلو گرام ) برونز میڈل شامل ہیں۔واپڈا سپورٹس بورڈ نے چمپیئن شپ میں واپڈا ریسلرز کی شاندار کارکردگی پر اُنہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے اُمید ظااہر کی کہ واپڈا کے کھلاڑی ملکی اور بین الاقوامی مقابلوں میں کامیابیوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رکھیں گے ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain