تازہ تر ین

پاکستانی شائقین کی امیدیں پرپانی پھر گیا ،دورہ ویسٹ انڈیز بارے اہم خبر

لاہور (ویب ڈسک) سری لنکن ٹیم کے کامیاب دورہ پاکستان کے بعد پاکستانی عوام ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے شدت سے منتظر ہیں مگر ان کیلئے بری خبر ہے کہ یہ سیریز ملتوی ہونے کا قوی امکان ہے جس کا اظہار پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام نے کیا ہے۔احمد شہزاد کو بڑا جھٹکا لگ گیا، پی سی بی کے فیصلہ نے اوپنر کی نیندیں اڑا دیں، جان کر ان کے مداحوں کے پیروں تلے بھی زمین نکل جائے گی پی سی بی کے ایک سینئر افسر کا کہنا ہے کہ لاہور پر چھائی سموگ اور ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کے بنگلہ دیش پریمیئر (بی پی ایل) کیساتھ ہونے والے معاہدے اس منسوخی کی بڑی وجہ ہیں۔ پی سی بی کے افسر نے کہا کہ ”پی سی بی اور ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا تھا کہ ویسٹ انڈین ٹیم نومبر میں پاکستان آئے گی، لیکن اب سموگ اور چند دیگر وجوہات کی بناءپر ایسا ہوتا ممکن نظر نہیں آ رہا۔ جبکہ محکمہ موسمیات نے سموگ کے ختم ہونے سے متعلق ممکنہ وقت بھی نہیں بتایا۔“انہوں نے کہا کہ دونوں کرکٹ بورڈز اب نئی نئے ممکنہ شیڈول پر مشاورت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی اس معاملے پر متفقہ فیصلہ کر لیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain