تازہ تر ین

پنجاپ میں شدید دھند سموگ ، ٹریفک حادت 10افراد جاں بحق درجنوں زخمی

۔
لاہور، حافظ آباد، ‘ سیالکوٹ‘ نارووال‘ کمالیہ‘ گجرات‘ فیصل آباد ( نمائندگان خبریں) پنجاب بھر میں شدید دھنداورسموگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ، ٹریفک حادثات میں 10افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے جبکہ سموگ کے مضراثرات کے باعث سینکڑوں افراد سانس کی بیماری کا شکار ہوگئے ، متعدد ایئرپورٹس پر اندرون ملک و بیرون ملک پروازیں تاخیر کا شکار، ٹرینوں، ٹریفک اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا، موٹروےز ٹریفک کیلئے بند کردی گئی، رحیم یار خان میں دھندکے باعث گڈوتھرمل پاورسٹیشن کے4پلانٹ ٹرپ کرگئے، ملک کے بیشتر علاقوں میں لوڈ شیڈنگ12سے14گھنٹے تک جا پہنچی۔ پنجاب کے مختلف شہروں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حافظ آباد میں سکھیکی کے قریب ٹرک الٹنے اور کارنالے میں گرنے سے 2افراد جاں بحق ہو گئے، ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ دھند اور سموگ کی وجہ سے پیش آیا جبکہ سکھیکی میں لاہور روڈ پر ڈمپر رکشے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، جہانیاں میں اڈہ166ڈبلیوبی کے قریب دھندکی وجہ سے 2موٹرسائیکلیں ٹکرا گئیں جس سے 2بچوں سمیت 5افراد زخمی ہو گئے، چیچہ وطنی میں چھ والا پھاٹک کے قریب ٹرک کی گاڑی کو ٹکر سے 3، اوچ شریف میں قومی شاہراہ پردھندکے باعث موٹرسائیکل اور رکشے میں ٹکر سے 3جبکہ شرقپور میں دھند کے باعث بس کی 2موٹرسائیکلوں کو ٹکر سے 3افراد زخمی ہو گئے۔ میانوالی میں شدید دھند کے باعث کالاباغ روڈ پر اسکول وین ایک ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں متعدد طالبات زخمی ہوگئیں۔ بھکر میں مسلم کوٹ کے قریب دھند کے باعث وین درخت سےٹکرانے کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوئے۔ جھنگ میں ٹرک اور بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ قصور، وہاڑی، کندیاں، راجن پور اور دیگر علاقوں میں دھند کے باعث مشکلات پیش آئیں جس کے باعث ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق بھی ہوئے۔ لاہور، ملتان اور فیصل آباد میں دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا، ٹرینیں بھی رینگ رینگ کر چلتی رہیں۔ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والی سموگ نے شہر اقبال کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ ضلعی حکومت سموگ سے نمٹنے کے لئے فوری لائحہ عمل مرتب کرے اور سیالکوٹ میں دفعہ144کا نفاذ کر کے مضر صحت دھواں بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں سمیت کوڑا کرکٹ کو آگ لگاکر دھواں بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کیا جائے تا کہ خطرنات بیماریوں کا باعث بننے والی سموگ سے چھٹکاراحاصل کیا جا سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انجمن تاجراں رجسٹرڈ سیالکوٹ کے صدر حاجی غلام مجتبیٰ مہر، مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی احسان الحق بٹ، ملک صابر، ملک رزاق، مرکزی سیکرٹری اطلاعات عرفان لطیف میر اور دیگر تاجروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نارووال اور گردنواح میں فضائی آلودگی سے پیدا ہونے والی سموگ دھند نے ڈھیرے ڈال لیے ۔ صبح اور شام کے وقت حد نگاہ چند میٹر رہ گئی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے جبکہ اسموگ دھند سے لوگوں میں سانس لینے کے علاوہ گلے کی بیماریاں ہونے لگیں ہسپتالوں اور پرائیوٹ کلینکوں پر مریضوں کا رش بڑھ گیا تفصیلات کے مطابق سردی کے شروع ہوتے ہی بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے جہاں ملک بھر میں سموگ دھند کا راج ہے وہیں سموگ نے اب نارووال ضلع کا بھی رخ کر لیا ہے۔ سموگ کی سب سے بڑی وجہ آلودگی ہے بچے‘ کھلے مقامات پر کام کرنیوالے اور حاملہ خواتین زیادہ متاثر ہوتی ہیں سموگ کے خاتمہ کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور فضائی آلودگی میں کمی لائیں۔ سموگ بارے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو نتائج خوفناک ہوسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر حافظ حبیب الرحمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سموگ نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں‘ پودوں اور فطرت کی ہر چیز کو نقصان پہنچاتی ہے۔ سموگ میں زیادہ وقت گزارنے سے مختلف طبی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں صرف چند گھنٹوں میں ہی سموگ آپ کے پھیپٹروں میں داخل ہو کر جلن پیدا کرسکتی ہے‘ سب سے زیادہ چھوٹے بچے‘ کھلے مقامات پر کام کرنیوالے لوگ‘ حاملہ خواتین اور سانس کی بیماری میں مبتلا مریض متاثر ہوتے ہیں۔ سموگ سے متاثرہ افراد گھروں میں رہ کر سٹیم لیں‘ ٹھنڈے شروبات اور کھانے پینے کی ترش اشیاءسے پرہیز کیا جائے۔ ماسک پہن کر گھروں سے نکلیں اور پنکھے نہ چلائیں۔ گجرات شہر اور گرد ونواح کے علاقے سموگ کی لپیٹ میں آگئے۔ سموگ کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہوچکی ہے۔ جبکہ ڈاکٹروں نے غیر ضروری سفر کرنے سے بھی اجتناب کی ہدایت کرتے ہوئے ماسک پہننے کو ضروری قرار دیا ہے۔ فیصل آباد میں ”سموگ راج“ بدستور قائم، ائیر پورٹ و موٹر وے بند، فیصل آباد میں پروازیں منسوخ، ٹرینوں کی آمدورفت کا شیڈول بھی بری طرح متاثر، فیصل آباد ریلوے سٹیشن سے 5ٹرینوں کی کراچی سمیت دوسرے شہروں کو روانگی اور ان کی آمد میں 3سے 6گھنٹے کی تاخیر ہونے لگی ہے۔ جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد سمیت پنجاب کے کئی شہروں کو سموگ نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ بعض مقامات پر صبح شام اور رات کے اوقات میں حد نگاہ صفر ہو گئی ہے۔ شدید دھند کے باعث قراقرم، شالیمار، اکبر بگٹی، ملت، پاکستان ایکسپریس سمیت و دیگر ٹرینوں کی فیصل آباد ریلوے سٹیشن پر آمد اور یہاں سے ان کی روانگی میں تین سے چھ گھنٹوں کی تاخیر ہو رہی ہے۔ گزشتہ روز پانچوں ٹرینیں تاخیر سے پہنچنے کے باعث مسافروں کو بچوں اور ضعیف العمر افراد کے ہمراہ شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ مطلوبہ ٹرین کے انتظار میں گھنٹوں ریلوے سٹیشن پر بیٹھے رہتے ہیں۔ گھروں سے لایا ہوا کھانا ختم ہو کر رہ جاتا ہے۔ کنٹینوں سے خرید کر ناقص و غیر معیاری کھانا استعمال کرنا پڑتا ہے جو کہ بیماریوں کا باعث بن رہا ہے دوران سفر آلودہ ماحول سے بیمار ہونے لگے ہیں اور سموگ کسی عذاب سے کم نہیں ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain