تازہ تر ین

100روپے میں 100کا بلنس، ہے نا کام کی بات ، دیکھئے خبر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سینٹ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے موبائل بیلنس کے 100 روپے والے کارڈ سے ودہولڈنگ ٹیکس نہ کاٹنے کی سفارش کی ہے۔ اجلاس سنیٹر شاہی سید کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 20 فیصد اضافے کا معاملہ زیربحث آیا تو پی ٹی سی ایل کی جانب سے بتایا گیا کہ پنشن کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے۔ اس کی ہدایت کے مطابق حل ہوگا۔ اس موقع پر چیئرمین کمیٹی کی جانب سے بھی پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ ملازمین کا پنشن کا معاملہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنیکی ہدایت کی گئی۔ کمیٹی میں 100 روپے والے موبائل کارڈوں پر ودہولڈنگ ٹیکس کا معاملہ بھی زیرغور آیا جس میں کمیٹی کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو ملک بھر میں بڑے پیمانے پر فری میں فروخت ہونے والی سمز کا نوٹس لے کر اس پر کارروئی کرنے پر تجویز دی گئی۔ ادھر کنوینر سنیٹر نثار محمد کی زیرصدارت سینٹ قائمہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی اجلاس کے بعد سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے ایم ڈی امجد لطیف نے بتایا کہ بند ہونے والے پلانٹس کو آج سے گیس فراہمی شروع کردیں گے جس کے بعد لوڈشیڈنگ کے دورانیئے میں کمی کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوئی ناردرن کو سات سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت کا سامنا ہے۔ سردی کی آمد کی وجہ سے صبح اور شام کے اوقات میں گیس طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ حکام نے پختوانخوا میں جاری منصوبوں میں کام کرنے والے کنٹریکٹر‘ ڈیلی ویجز ملازمین کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام ملازمین کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ ہوتا ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم کے صوابدیدی فنڈز کی غیرمنصفانہ تقسیم پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کنوینر کمیٹی نثار محمد نے کہا کہ ایس ڈی جیز کے 250 ارب روپے کا مخصوص علاقوں میں استعمال درست نہیں۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی نے ذیلی کمیٹی کو بتایا کہ گیس لائنیں بچھانے کیلئے سوئی ناردرن گیس کمپنی کی لاگت سے کم ہے۔ ایم ڈی نے بتایا کہ مردان سے سوات تک ایک ہزار کلو میٹر گیس پائپ لائن کا 49 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔دریں اثناءچیئرمین شاہی سید نے مفت سموں کی تقسیم کرنے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی بم ہیں ان پر دھماکہ ہوتا ہے۔ملک حالت جنگ میں ہے کوئی بھی شخص 2ہزار میں سم خرید سکتا ہے ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain