تازہ تر ین

70کروڑ روپے چاہیں،،

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) تحریک لبیک پاکستان اور سنی تحریک کی جانب سے لاہور تا اسلام آباد ریلی کے انعقاد کے اعلان کے بعد جلسے کی حفاظت اور امن و امان کے لیے پولیس نے 70 کروڑ سے زائد کی اضافی گرانٹ مانگ لی۔ پولیس کی جانب سے مانگی گئی اضافی گرانٹ ، کنٹینرز ، رہائش ، پیٹرول ، کھانا اور دیگر اخراجات کی مد میں مانگی گئی۔پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے آئے 8 ہزار پولیس اہلکاروں کے لیے 44 لاکھ 80 ہزار روپے، ان کی رہائش گاہ کی مد میں 55 لاکھ 12 ہزار روپے، پیٹرول کی مد میں 14 کروڑ 56 لاکھ روپے، گاڑیوں اور کنٹینرز کی ہائرنگ کے لیے اور کھانے کی مد میں 4 کروڑ 39 لاکھ 43 ہزار روپے کی اضافی گرانٹ مانگی گئی جبکہ دیگر اخراجات کے لیے پولیس نے 20 لاکھ روپے مانگے ہیں۔اضافی گرانٹ وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ سے جاری ہوگی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اضافی گرانٹ صرف 7 یوم کے لیے ہے اور اگر دھرنا طویل ہوا تو مزید گرانٹ مانگی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک لبیک پاکستان (تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان) اور سنی تحریک کو کسی بھی قسم کی ریلی نکالنے پر خبردار کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وفاقی دارالخلافہ میں جلسے جلوسوں پر پابندی عائد ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ریلی کے منعقد کرنے والوں نے کسی بھی قسم کی اجازت طلب نہیں کی جبکہ انہیں اطلاع دی جا چکی ہے کہ پیریڈ گراو¿نڈ کو عوامی جلسوں کے لیے مختص کیا گیا ہے اور شہر کے دیگر کسی بھی علاقے میں جلسے کرنا غیر قانونی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain