تازہ تر ین

روپے لٹا کر کوئی بھی کرکٹرز بلا سکتا ہے، ، عبدالقادر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی نے باہر سے کرکٹرز کو بلانے کیلئے بوریوں کے منہ کھول دیئے پیسے دے کر تو کوئی بھی کرکٹرز بلا سکتا ہے۔ چینل ۵ کے پروگرام ”گگلی“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ساری توجہ ٹی 20 کی جانب ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی جانب بالکل توجہ نہیں دی جا رہی۔ نجم سیٹھی نے کرکٹ کو گوروں کے حوالے کر دیا۔ اصل کرکٹ ٹیسٹ کرکٹ ہے۔ ٹی 20 محض تفریح ہے۔ کرکٹ بورڈ نے محسن حسن کے ساتھ زیادتی کی اور مکی آرتھر جس پر الزامات ہیں اس کو کون لے کر آیا ہے اس نے تو پاکستان ٹیم پر جوا¿ کھیلنے کا الزام بھی لگایا اب اس ٹیم کے کوچ بنے بیٹھے ہیں۔ بے شرمی کی بھی انتہا ہوتی ہے۔ مکی آرتھر کی شہرت اچھی نہیں اور سیٹھی صاحب بس اپنا بول بالا چاہتے ہیں صرف لاہور میں میچ کرانے سے پیغام جاتا ہے کہ صرف لاہور محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا مکی آرتھر کھلاڑیوں کو گالیاں دیتے ہیں اس کے خلاف انکوائری ہونی چاہیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain