کراچی (آن لائن) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کیریئر کا آخری میچ کراچی میں کھیلنے کی خواہش کا اظہارکردیا ہے ۔شاہد آفریدی اس وقت بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کے لیے ڈھاکہ میں موجود ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ اس سال ٹی ٹین لیگ میں حصہ لیں گے جہاںانہیں پختون ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔آفریدی کا کہنا ہے کہ خواہش ہے کہ کراچی میں اپنے کیریئر کا آخری میچ کھیلوں۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی میں پی ایس ایل فائنل کرانے کا اعلان کیا ہوا ہے۔