تازہ تر ین

قومی ویمنز ٹیم کیویز کیخلاف پہلا ٹی 20 ہار گئی

شارجہ (اے پی پی) نیوزی لینڈ ویمن نے پاکستان ویمن کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 15 رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، پاکستانی ٹیم 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 132 رنز بنا سکی، ناہیدہ خان، کپتان بسمعہ معروف اور جویریہ خان کے سوا پاکستان کی کوئی بھی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی، ناہیدہ خان 34 رنز بنا کر نمایاں رہیں، سعدیہ یوسف نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بدھ کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے مہمان نیوزی لینڈ ویمن کو بیٹنگ کی دعوت دی، نیوزی لینڈ ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، مارٹن 46، ڈیوائن 41 رنز بنا کر نمایاں رہیں، سعدیہ یوسف نے 3 جبکہ ایمن انور، ثناءمیر اور جویریہ خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں پاکستان ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 132 رنز تک محدود رہی، ناہیدہ خان 34 رنز بنا کر نمایاں رہیں، جویریہ خان 27، بسمعہ معروف 25، عائشہ ظفر 9، ارم جاوید ایک، ثناءمیر ایک اور سدرہ نواز 10 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئیں، سدرہ امین نے 17 رنز بنائے اور ناٹ آﺅٹ رہیں، نیوٹن نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain