تازہ تر ین

ہانیہ عامر نے طیارے میں پیش آئے واقعے پر معافی مانگ لی

ویب ڈیسک )کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے جہاز میں بیٹھے مسافر کی بغیر اجازت تصویر لینے پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقصد کسی کو ہراساں کرنا نہیں تھا۔کہتے ہیں جب شہرت ملتی ہے تو انسان میں غرور آجاتا ہے اور وہ اپنے ہرعمل کوصحیح سمجھنے لگتا ہے چاہے وہ غلط ہی کیوں نہ ہو۔ اداکارہ ہانیہ عامرکے ساتھ بھی کچھ یہی ہوا ہے۔”نامعلوم افراد2“اور”جانان“جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہردکھانے والی نامور پاکستانی اداکارہ وماڈل ہانیہ عامرکی گزشتہ روز ایک اسنیپ چیٹ ویڈیو منظرعام پرآئی تھی جس میں وہ جہاز میں اپنی سیٹ کے پیچھے بیٹھے مسافر کی بغیر اجازت تصویر بنانے کی کوشش کررہی تھیں، جب کہ پیچھے بیٹھا شخص ہانیہ کی اس حرکت سے سخت پریشان نظرآرہاتھا اورکو شش کررہا تھا کہ وہ فریم میں نظر نہ آئے۔ہانیہ مسافر کی پریشانی سے محظوظ ہورہی تھیں اور مسلسل اس کی تصویر لینے کی کوشش کررہی تھیں۔ ہانیہ کی اس حرکت پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی کچھ صارفین نے ہانیہ کی حرکت پراپنے غصے کا اظہارکرتےہوئے کہا تھا کہ اگریہی حرکت ہانیہ کے بجائےکوئی مرد کرتا توصورتحال مختلف ہوتی اوربغیراجازت کسی خاتون کی تصویرلینے کی کوشش کرنے پر سوشل میڈیا پراس شخص پر خوب تنقید کی جاتی۔اس خبرکوبھی پڑھیں: ہانیہ عامر پرجہاز میں بیٹھے شخص کو ہراساں کرنے کا الزاماداکارہ ہانیہ عامرنے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کی جانےوالی تنقید کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ”سب سے پہلے تو میں ان تمام لوگوں سے معافی مانگنا چاہتی ہوں جنہیں ویڈیو دیکھ کرتکلیف پہنچی، میرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا،جب میں نے اس ویڈیو کو دوبارہ دیکھا تو مجھے بھی بہت تکلیف ہوئی اور بہت عجیب لگا یہ سب کچھ بہت غلط طریقے سے سامنےا یا۔ انہوں نے کہا میں نے ویڈیو پر صارفین کے ردعمل دیکھے، کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ میں نے جہاز میں بیٹھے شخص کو ہراساں کرنے کے لیے اپنی شہرت کا استعمال کیا لیکن میں نے کبھی خود کو ایک اسٹار نہیں سمجھا۔ہانیہ نے اپنی حرکت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا میرا مقصد جہاز میں بیٹھے شخص کو ہراساں کرنا نہیں تھا مجھے معلوم ہے کیسا محسوس ہوتا ہےجب لوگ آپ کے بارے میں تبصرے کررہے ہوتے ہیں کہ آپ نے سرپر کیا پہنا ہے اور کیسے جوتے پہنے ہیں۔ میں کسی کی نجی زندگی میں مداخلت کرنے کی کوشش نہیں کررہی تھی۔ جب میں نے ویڈیو اپ لوڈ کی اور اسے دوبارہ دیکھا تو اسی وقت یہ ویڈیو ڈیلیٹ کردی۔اداکارہ نے مزید کہا میں مزاحیہ ویڈیوز بنانے کے لیے مشہور ہوں اوراس ویڈیو کوبنانے کا مقصد بھی یہی تھا میں ویڈیو میں صرف یہ دکھانا چاہتی تھی کہ ایسی صورتحال میں دولوگوں کے چہرے کے اتارچڑھاو¿ کیسے ہوتے ہیں تاہم میں اپنے عمل کے لیے معافی مانگتی ہوں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کی جانے والی تنقید کے بعد بالآخر ہانیہ کو سمجھ آگیا کہ انہوں نے جہاز میں نہایت غلط حرکت کی تھی اور انہوں نے اپنے غلط فعل کی وضاحت بھی کردی تاہم دیکھنا یہ ہے کہ لوگ ان کی معافی قبول کرتے ہیں یا نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain