تازہ تر ین

فورنیشن ہاکی: فتح گرین شرٹس سے روٹھ گئی

میلبورن (اے پی پی) پاکستان کی چار ملکی انٹرنیشنل ہاکی فیسٹیول میں کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی، نیوزی لینڈ نے گرین شرٹس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2 گولز سے ہرا کر کامیابی حاصل کی، یہ گرین شرٹس کی ایونٹ میں متواتر تیسری شکست ہے، اس سے قبل پاکستان کو پہلے میچ میں آسٹریلیا اور دوسرے میچ میں جاپان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ہفتے کو میلبورن سٹیٹ نیٹ بال ہاکی سینٹر میں کھیلے گئے آخری میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم قسمت نے گرین شرٹس کا ساتھ نہ دیا اور بلیک کیپس نے گرین شرٹس کو 3-2 گولز سے ہرا کر کامیابی حاصل کی، اس فتح کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا، میچ کے چھٹے منٹ میں پاکستان کے عمربھٹہ نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، 18 ویں منٹ میں نیوزی لینڈ کے ہیڈن فلپس نے گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا جو پہلے ہاف تک برقرار رہا، دوسرے ہاف کے 35ویں منٹ میں پاکستان کے عماد بٹ نے گول کر کے ٹیم کو ایک بار پھر برتری دلائی تاہم تین منٹس بعد ہی بلیک کیپس کے جارج موئر نے گول کر کے مقابلہ دوبارہ برابر کر دیا، میچ ختم ہونے سے تین منٹس قبل نیوزی لینڈ کے مارکس چائلڈ نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ اسطرح نیوزی لینڈ نے 3-2 گولز سے کامیابی حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ اسی روز کھیلے گئے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے جاپان کو 6-1 گولز سے ہرا کر فتوحات کی ہیٹرک مکمل کی، بلیک گوورز نے 2 جبکہ ڈینئل، جریمی ہیورڈ، جوش پولارڈ اور ٹام ویکھم نے ایک، ایک گول کیا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain