اسلام آباد (صباح نیوز) قومی اسمبلی میں وزیر داخلہ احسن اقبال اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے درمیان شدید لفظی جھڑپ ہوئی،جھڑپ کے دوران ہی قومی اسمبلی میں ختم نبوت کے حوالے سے آئینی ترمیم پاس ہوگئی ، معاملہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے رفع دفع کیا جبکہ شیخ آفتاب اور چودھری جعفر اقبال بھی وزیر داخلہ کی مدد کے لیے آگئے جمعرات کو قومی اسمبلی میں ختم نبوت کے حوالے سے حلف میں ترمیم کے موقع پر جب زاہد حامد نے اپنی تقریر مکمل کی تو احسن اقبال نے بھی ان کے حق میں تقریر کر دی جس پر شیخ رشید احمد نے سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق سے اجازت لی اور بولنا شروع کیا اور وزیر داخلہ کی طرف سے اپنے ایمان کی صفائی کے بیان پر شدید رد عمل دیا اور کہاکہ ناموس رسالت ﷺ پر اس طرح کی ک¾ئی اسمبلیاں قربان کرسکتے ہیںیہ کہہ کرشیخ رشید احمد نے اپنی تقریر مکمل کی ہی تھی کہ احسن اقبال اپنی نشست پر کھڑے ہو گئے جس کے بعد دونوں رہنماﺅں میں شدید لفظی جھڑپ ہوئی جبکہ شیخ آفتاب اورچودھری جعفر اقبال بھی وزیر داخلہ کا ساتھ دینے آ گئے اور اسی لفظی جھڑپ کے اندر ختم نبوت کے حوالے سے آئینی ترمیم پاس ہوگئی جس کے بعد خواجہ سعد رفیق نے معاملہ رفع دفع کیا اور دونوں رہنماﺅں کو لڑائی ختم کرنے کا کہا ختم نبوت کے حوالے سے ترمیمی بل کو پاس کرنے کے موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی اسمبلی میں موجود تھے۔