تازہ تر ین

قومی اسمبلی : عابد شیر علی اور شیخ رشید میں تندو تیز جملوں کا تبادلہ

قومی اسمبلی میں گذشتہ روز کے ہنگامہ خیز اجلاس میں پیپلز پارٹی کی طرف سے انتخابات ایکٹ ۔2017میں مزید ترمیم کرنے کے بل کو حزب اقتدار نے بھاری اکثریت سے مسترد کر دیا۔ یہ بل پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر اور ڈاکٹر عذرا افضل پیجوہو کی طرف سے پیش کیا گیا تھا اسپیکر قومی اسمبلی نے بل پر ووٹنگ کے بعد نتائج بتاتے ہوئے کہا کہ بل کی حمایت میں 98ممبران نے ووٹ دیے جبکہ 163ممبران نے مخالفت کے ووٹ دیئے وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف زاہد حامد نے ترمیمی بل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون ایوب خان کے دور قتدار میں بنا تھا ذوالفقار علی بھٹو نے 1973کے آئین میں اسے ختم کر دیا تھا لیکن
سابق صدر پرویز مشرف نے اسے دوبارہ زندہ کر دیا۔ اس پر قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ زاہد حامد سال 2000سے 2007تک وزیر قانون رہے اس دورانیے میں وہ ہمیشہ جنرل پرویز مشرف کا دفاع کرتے رہے اور آج نواز شریف کا دفاع کر رہے ہیں مجھے زاہد حامد پر رحم آرہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے وزیر قانون زاہد حامد کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سراسر جھوٹ بو ل رہے ہیں ایوان کو گمراہ کر رہے ہیں ایک ایسا شخص جسے چوری اور منی لانڈرنگ کے جرم میں سپریم کورٹ نے نا اہل قرار دیا ہے اس کا تحفظ کر رہے ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آئین پاکستان میں تجاوزات کی بھر مار ہے جنہیں آج ہم ختم کرنے کی کو شش کر رہے ہیں ایوب خان نے اس کلاز کو آئین کا حصہ بنایا تھا بھٹو نے اسے ختم کیا لیکن غاصب آمر پرویز مشرف نے اسے دوبارہ آئین کا حصہ بنا دیا یہ کلاز اس وقت کمیٹی سے پاس ہوئی تھی جب پانامہ کا دور دور تک ذکر نہ تھا۔سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی نے حزب اختلاف کا ساتھ دیتے ہوئے بل کی حمایت میں ووٹ دیا ۔ اجلاس کے دوران مہمانوں کی گیلری میں چترال سے آئے سٹوڈنٹس اور سائنسدانوں کی آمد پر ایوان نے ان کا بھرپور انداز میں استقبال کیا ۔ عابد شیر علی اور شیخ رشید کے درمیان تند و تیز جملوں کا تبادلہ ہوتا رہا ۔ اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی۔حمزہ شہباز اور چوہدری نثار بھی موجود تھے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج ایوان میں منظر خوشگوار نظر آ رہا ہے دونوں طرف اچھی حاضری ہے ورنہ عوامی مسائل پر حاضری نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے اور آج 94ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ ریلیز کیا جارہا ہے اور ایم این ایز کو دیا جارہا ہے 94ارب روپے204ممبران پارلیمنٹ پر قربان کئے جا رہے ہیں۔قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain