اسلام آباد: فیض آباد انٹرچینج پر دھرنے کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مظاہرین سے جھڑپوں میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔انتظامیہ کے آپریشن کے بعد مظاہرین مختلف علاقوں میں پھیل گئے اور ہنگامہ آرائی شروع کردی، صبح سے جاری آپریشن کو دوپہر ڈھائی بجے سے معطل کردیا گیا جس کے بعد اسلام آباد میں صورتحال کشیدہ ہے اور مظاہرین اب بھی مختلف مقامات پر موجود ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے وزارت داخلہ کی درخواست پر اسلام آباد میں فوج طلب کرلی گئی ہے۔