لاہور(نیٹ نیوز)امریکی ریاست مینیسوٹا میں گزشتہ دنوں سالانہ مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا جس میں 51 حسیناﺅں نے حصہ لیا۔رواں برس اس مقابلے میں ڈاون سنڈروم میں مبتلا 22 سالہ حسینہ میکیلا نے پہلی مرتبہ مقابلے میں حصہ لے کر تاریخ رقم کی۔مختلف مرحلوں سے گزرنے کے بعد اس دو روزہ مقابلے کے آخر میں ججز نے ووٹ کی بنیاد پر 24 سالہ حسینہ کیلے رائٹ کو مقابلے کا فاتح قرار دیا جسکے بعد ان کے سر پر مس مینیسوٹا یو ایس اے کا تاج سجادیا گیا۔