لاہور (نیٹ نیوز) چین میں قدرت کا ایسا ایک حیرت انگیز لیکن حسین منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب آسمان پر ایک ساتھ تین سورج روشنی بکھیرتے دکھائی دیئے۔ سائنسدانوں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آسمان پر بیک وقت تین سورج کا دکھائی دینا ایک طرح سے نظر کا دھوکہ ہے جسے عرفِ عام میں “sun dog”کہا جاتا ہے جو سورج کے گرد بننے والے روشنی کے گول دائرے کی وجہ سے ہے جس سے آسمان پر ایک کے بجائے تین سورج دکھائی دیتے ہیں۔