تازہ تر ین

انسان کے بعد کتا سب سے ذیادہ ذہین مخلوق

برازیلیا(نیٹ نیوز)برازیل کے وفاقی دارالحکومت میں واقع یونیورسٹی آف دا ریو میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ انسانوں کے بعد سب سے زیادہ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کتوں میں ہوتی ہے ۔تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ انسانوں کے دماغ میں 16 ارب خلیات (سیلز) جبکہ کتے کے جسم میں 5 کروڑ 30 لاکھ اور بلی کے جسم میں اس کے آدھے سیلز موجود ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق نیورونز اعصابی نظام کے اکائی حصے کو کہتے ہیں جو دماغ کے پیغام کو جسم کے دیگر حصوں تک پہنچانے کا کام سرانجام دیتا ہے اور اسے طب کی زبان میں گرے سیلز بھی کہا جاتا ہے ۔محقق پروفیسر سوزانا کا کہنا ہے مجھے یقین ہے کہ جانوروں کے جسم میں موجود خلیات انہیں ارد گرد کے ماحول اور تبدیلیوں کو سمجھنے میں مدد دیتے ہیں اور وہ اسی بنیاد پر کوئی بھی حرکت کرتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain